عورتوں کو برہنہ کر کے تالاب میں غوطے لگوانے اور ان کے ساتھ رقص کرنے والا جعلی پیر یہ سب کیوں کرتا تھا حیرت انگیز انکشافات

انسان کی فطرت ہے کہ وہ ہمیشہ کامیابی کے حصول کے لۓ شارٹ کٹ کے استعمال کو فوقیت دیتا ہے ۔اور اس راستے کا انتخاب کرتے ہوۓ وہ بڑی سے بڑی قیمت ادا کرنے کے لیۓ بھی تیار ہوجاتا ہے ۔ ایسے لوگ اللہ اور اس کی قدرت پر سے یقین بھلا کر ایسے جعلی پیر کے دامن میں پناہ لے لیتے ہیں جو کہ طریقت اور روحانیت کے نام پر نہ صرف لوگوں کے ایمانوں کا سودا کر لیتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی عزتوں سے بھی کھیل جاتے ہیں ۔


ایسے ہی ایک جعلی پیر کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی جس کا تعلق پنجاب کے علاقے قصور سے تھا جو کہ اپنی ادھیڑ عمری کے باوجود اپنے پاس آنے والی عورتوں کو نہ صرف اپنے ساتھ لپٹاتا ان کے جسموں پر ہاتھ پھیرتا اور انتہا تو یہ کہ ان کو اپنے ڈیرے کے نزدیک موجود تالاب میں برہنہ کر کے غوطے بھی لگواتا

جعلی پیر یہ سب اعمال اپنے مریدوں کے اور خصوصا عورتوں کے جسموں سے دنیاوی آلائشیں پاک کرنے کے لیۓ کرتا تھا ۔اس کے مریدوں کا یہ ماننا ہے کہ ان کے جسم کا اس جعلی پیر کے ساتھ لگنے کے نتیجے میں نہ صرف انہیں روحانی طور پر فیض حاصل ہوتا ہے بلکہ ان کی تمام پریشانیاں اس گندے تالاب میں غوطے لگانے سے دور ہو جاتی ہیں ۔

نامحرم عورتوں سے طریقت کے نام پر لپٹتا یہ پیر ان کو اپنے سامنے بے لباس کرواتا اور اس کے بعد ان کے لباس کو بھی اپنے پاس ہی رکھ لیتا جس کو ہر چاند کی دس تاریخ کو نظر آتش کر دیا جاتا اور اس طرح ان عورتوں پر موجود برے اثرات اور نام نہاد جادو کے اثر کا خاتمہ بھی کر دیا جاتا ۔

سرعام کی ٹیم کا جعلی پیر کے خلاف تہلکہ خیز آپریشن (بچے نہ دیکھیں)

سرعام کی ٹیم کا جعلی پیر کے خلاف تہلکہ خیز آپریشن (بچے نہ دیکھیں)

Posted by ARY News on Friday, November 18, 2016

کمزور عقائد کے حامل لوگ اس بڈھے جعلی پیر کو اپنا مسیحا سمجھتے ہوۓ اپنی عزتیں اور عفتیں اس ہوس آمیز بڈھے کے سامنے اتار دیتی تھیں اور یہ بڈھا ان کے نظاروں سے نہ صرف لطف اندوز ہوتا بلکہ ان کے جسموں پر ہاتھ پھیر پھیر کر اپنی گئي ہوئي جوانی کو بھی واپس لوٹانے کی کوشش کرتا ۔

اس سارے معاملے کا سب سے افسوسناک پہلو یہ بھی تھا کہ روحانیت کا پرچار کرنے والا یہ جعلی پیر پہلے کلمے تک سے نابلد تھا ۔ اس انسان نے قرآن بھی نہیں پڑھا ہوا تھا ایسے جاہل انسان کے پاس لوگ اپنی مشکلیں لے کر آتے اور یہ ان کا مشکل کشا بن کر ان کی دین اور دنیا دونوں خراب کر دیتا تھا

اس سنگ دل انسان کے دیگر کارناموں کے ساتھ ساتھ اس کا معصوم کمسن بچوں کے ساتھ کیا جانے والا ظلم بھی انتہائی افسوسناک تھا جس میں وہ شیر خوار بچوں کو پیروں سے پکڑ کر الٹا لٹکا کے زور زور سے جھٹکے دیتا اور اس کے بعد ان کی کمر پر دھموکا رسید کرتے ہوۓ زور سے زمین پر پٹخ دیتا

اس جعلی پیر کے ان تمام معاملات کے سامنے آنے کے باوجود اس کے مرید اس امر پر مصر ہیں کہ پیر صاحب بلند پایہ روحانی درجات کے حامل ہیں جس کو سمجھنا عام انسان کے لیۓ ممکن نہیں

To Top