آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے اتحاد و محبت کا انوکھا مظاہرہ

lتئیس مارچ کے دن کو یوم پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے تحریک پاکستان کے حوالے سے یہ دن اس سبب بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ اس دن مسلم لیگ کے جھنڈے تلے بر صغیر کے مسلمانوں نے جمع ہو کر علیحدہ وطن کے مطالبے کی نہ صرف قرار داد منظور کی تھی بلکہ اس بات کا بھی فیصلہ کر دیا تھا کہ اب حصول پاکستان کے علاوہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہو گی ۔


اس سال پاکستانی قوم 78 واں یوم پاکستان منا رہی ہے ۔ اپنی آنے والی نسلوں کو اس دن کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیۓ ویسے تو ہر محب وطن پاکستانی اپنے طور پر کوشش کرتا ہے مگر پاک فوج جو کہ اس ملک کا سب سے مرکزی ادارہ ہے اس کی کوششوں کو ہمیشہ سے خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے ۔

پاک فوج جو دنیا کی بہترین ترین فوج ہے اس کے بارے میں بہت کم لوگوں کو پتہ ہو گا کہ قیام پاکستان کے وقت یہ پاکستان کا واحد ادارہ تھا جس کا انفرا اسٹرکچر بالکل بھی موجود نہ تھا ۔ پاکستانی قوم کو یہ فخر حاصل ہے کہ اس ادارے نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک صرف ترقی ہی کی ہے جس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے

 

اس سال یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک میں بولی جانے والی سات زبانوں میں آئی ایس پی آر کی جانب سے  ملی نغمہ جاری کر کے پورے ملک کو اتحاد و یکجہتی کا درس دیا ہے اور اس بات کو ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواہ کوئی بھی زبال بول لیں ان کے دل پاکستان کے نام پر دھڑکتے ہیں اور ملک کی محبت میں سب ایک ہیں

اردو میں جاری کیۓ گۓ نغمے کو استاد شفقت امانت علی خان نے  گایا ہے  جس کے بول’ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان، امن کا نشان یہ ہمارا پاکستان‘ ہیں یہ بول ہر زبان کے نغمے میں بھی شامل ہیں ۔

یہ گانا بیک وقت اردو، پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی، کشمیری اور بلتی زبان  میں جاری کیا گیا ہے خوبصورت مناظر سے بھرپور پاکستان کی ثقافت کے رنگوں سے معمور یہ نغمہ قوم کے لیۓ پاک فوج کی جانب سے ایک بہترین تحفہ ہے

ملی نفمے کا اردو ورژن

ملی نغمے کا پنجابی ورژن

ملی نغمے کا سندھی ورژن

ملی نغمے کا پشتو ورژن

ملی نغمے کا بلوچی ورژن

ملی نغمے کا کشمیری ورژن

ملی نغمے کا بلتی ورژن

اس کے ساتھ ساتھ آئی ایس پی آر کی جانب سے ان ملی نغموں کا پرومو پیش کرتے ہوۓ مختلف ٹی وی اینکرز کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے جاری پیغامات کی جھلک بھی پیش کی گئی ہے آیی ایس پی آر کی یہ کوشش ملک کے اتحاد اور یک جہتی کے لیۓ ایک اہم کوشش ہے ۔

ملک کے موجودہ حالات اور اس کی بقا کو درپیش خطرات کو دیکھتے ہوۓ پاک فوج کی اس کوشش کی جتنی تعریف کی جاۓ کم ہے انشااللہ پاکستان قائم اور دائم رہنے کے لیۓ بنا ہے اور جس ملک کی حفاظت پاک فوج جیسے جوان کر رہے ہوں دشمن ان کی جانب آنکھ اٹھا کر دیکھنے سے پہلے ہزاروں بار سوچے گا

To Top