اس دلہن کو شادی کے بعد کیا کیا دیکھنا پڑا؟ جانئے

شادی کے بعد جب لڑکی رخصتی کے بعد سسرال آتی ہے تو اس کا ہاتھ تھامے اگر اس کا جیون ساتھی اس کے ساتھ ہوتا ہے تو اس کے استقبال کے لۓ دیگر کئی رشتے بھی بانہیں پھیلاۓ کھڑے ہوتے ہیں اگرچہ ان میں سے ہر رشتہ ان ہی رشتوں کا عکس ہوتے ہیں جو وہ اپنے گھر جھوڑ کر آئی ہوتی ہے مگر اکثر اوقات نقطہ نظر کا فرق ان  رشتوں کو کوئی اور رنگ دے دیتے ہیں

ساس یا تھانیدارنی

1

شادی کے بعد لڑکی  جو گھر میں اپنی ماں کو چھوڑ کر آئی ہوتی ہے اس کو ماں کی جگہ ساس کا رشتہ ملتا ہے مگر بہو کو اب وہ ماں نہیں بلکہ تھانیدارنی لگتی ہے اس کی روک ٹوک بے جا پابندی اور حبس بے جا لگتی ہے

سسر یا بارہواں کھلاڑی

2

جو لڑکی جوگھر میں باپ کے دروازے سے آتے ہی سر پر دوپٹہ لۓ پانی کا گلاس تھامے کھڑی ہوتی ہے جب سسرال جاتی ہے تو سسر کی حیثیت اس کے سامنے بارہویں کھلاڑی سے زیادہ نہیں ہوتی حس کی کھانسی کی آواز کانوں کو بری لگتی ہے اور ان کی کہی گئ بات بڑھاپے کی بڑ کے سوا کچھ نہیں لگتی

نند یا نرا گند

3

شادی کے بعد بہن کی صورت میں ایک اور رشتہ بھی ملتا ہے جس کو نام تو نند کا دیا جاتا ہے مگر اکثر لڑکیاں اس کو اپنی خوشیوں کس آگے سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہیں ان کو لگتا ہے کہ ان کی نند درحقیقت ان سے حسد کرتی ہے اس کے نۓ کپڑوں، زیور اور یہاں تک کہ اس کے اپنے شوہر کے ساتھ باہر گھومنے پھرنے سے بھی حسد کرتی ہے

دیور یا جاسوس

4

شادی کے بعد لڑکی اس پیارے سے رشتے کو بھی شک کی نظر سے دیکھتی ہے اس کو لگتا ہے کہ دیور کا اس کا احترام کرنا اس کی خواہشوں کا خیال رکھنا درحقیقت سوجے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے اور وہ یہ سب اس لۓ کرتا ہے تاکہ اس کا اعتبار حاصل کر سکے پھر اپنی ماں اور بہن کے سامنے ایک کی چار لگا سکے

شوہر یا عاشق دل زار

5

شوہر وہ رشتہ ہوتا ہے جس کے لۓ لڑکی شادی کر کے سب کچھ چھوڑ کر آئی ہوتی ہے اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ وہ لڑکی کا شوہر بننے سے پہلے کسی کا بھائی کسی کا بیٹا بھی تھا جس طرح لڑکی کا اس پر حق ہے اسی طرح باقی تمام رشتس بھی اس پر حق رکھتے ہیں مگر لڑکی اس گمان میں مبتلا ہوتی ہے کہ شوہر کو شاہ رخ خان کی طرح رومینٹک ہونا چاہۓ اور اس کے علاوہ کسی اور طرف نہیں دیکھنا چاہۓ

To Top