اس بھکاری کی ہر بھیک دینے والے کے لیے صرف ایک ہی دعا۔ جانیئے وہ دعا آخر ہے کیا؟

پاکستان اس وقت دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں پر غربت کی شرح میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے فی کس آمدنی کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لوگ غربت کے ہاتھوں نہ صرف خودکشیاں کر رہے ہیں بلکہ اپنے بچوں کو فروخت کرنے تک کے واقعات بھی دیکھنے میں آرہے ہیں، ان حالات میں بھیک مانگنا یا بھکاری بننا ایک آسان ذریعہ آمدنی تصور کیا جا رہا ہے اور بھکاری بن کر کام کر کے ایک خاطر خواہ آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس کام کا آغاز کرنے کے لۓ کسی قسم کی انویسٹمنٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ صرف بھکاری بننے کی ٹریننگ درکار ہوتی ہے جو اس مافیا کے لوگوں سے حاصل کی جا سکتی ہے اس تربیت کا اہم عنصر وہ دعائیں ہوتی ہیں جو یہ لوگ بروقت لوگوں کو دیکھتے ہوئے دیتے ہیں جن سے سامنے والے کا دل پسیج جاتا ہے اور وہ فورا بھیک دینے کے لۓ اپنی جیب کی طرف ہاتھ بڑھا دیتا ہے۔

اللہ اپنے گھر کی زیارت کرواۓ 

1

یہ دعا عام طور پر بزرگ عورتوں کو دی جاتی ہے یا پھر با ریش بزرگ آدمیوں کو بھی دی جا سکتی ہے ۔ بھکاری جانتے ہیں کہ اس عمر کے ہر فرد کی سب سے بڑی خواہش حج یا عمرہ ہی ہوتی ہے لہذا اس دعا کے استعمال سے بھیک حاصل کی جا سکتی ہے۔

اللہ چاند سی دلہن دلاۓ 

1

Source: Let’s talk

تنہا نظر آنے والے خوش پوش لڑکے سے بھیک حاصل کرنے کے لۓ یہ ایک بہترین دعا ہوتی ہے چاند سی بیوی کی خواہش میں اس کا ہاتھ بے ساختہ جیب کی جانب بڑھ جاتا ہے

اللہ جوڑی سلامت رکھے

0

نوبیاہتا جوڑے یا پھر نک سک سے تیار ہوۓ جوڑے کے لۓ اس سے بہتر دعا کوئی نہیں ہو سکتی مگر بھکاری اس دعا کا ذیادہ استعمال ڈیٹ پر آۓ ہوۓ جوڑے کے لۓ کرتا ہے جو کہ اس دعا کو مبارک سمجھتے ہوۓ ذیادہ سے ذیادہ بھیک دے دیتا ہے

اللہ پیارا سا بیٹا دے 

0

تنہا نظر آنے والی یا امید سے نظر آنے والی خاتون سے بھیک حاصل کرنے کے لۓ یہ ایک بہترین دعا ہے یہ دعا اس جوڑے کو بھی دی جا سکتی ہے جن کے ساتھ ایک یا دو چھوٹی بیٹیاں نظر آ جائیں

اللہ اچھی سے نوکری دے

2

Source: English News

تھوڑا پریشان نظر آنے والے نوجوان کے لۓ اس سے بہتر دعا کوئی نہیں ہو سکتی اس کے بدلے میں وہ نوجوان اپنی جیب میں موجود آخری سکہ تک دینے کو تیار ہو جاتا ہے

اللہ امتحان میں کامیاب کرے 

یہ دعا عام طور پر امتحانات کے موسم میں اسکولوں ،کالجوں یا یونیورسٹیوں کی طرف جانے والے طالبعلموں کو دی جاتی ہیں اور اس کے بدلے میں ان سے ان کی پاکٹ منی ہتھیا لی جاتی ہے

فیس بک پر پیر کے دیدار سے جن بھاگ گیا ، جعلی پیر کا ایسا کارنامہ جس نے توہم پرستی کی نئی داستان بنا ڈالی

To Top