اقرار الحسن کی دوسری بیوی فرح یوسف نے آخر خاموشی توڑ دی اپنی شادی کے بارے میں نئے انکشافات کر دئیے

اقرار الحسن جو کہ اپنی بے باک صحافت کے سبب پاکستانیوں میں ہمیشہ ایک خاص اہمیت کے حامل رہے ہیں ۔ ان کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کے چاہنے والے نہ صرف ان پر بے پناہ چاہیتیں لٹاتے ہیں بلکہ ان کی تقلید بھی کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں ۔مگر گزشتہ کچھ دنوں سے اقرار الحسن کے مداح کافی مشکلات کا شکار ہیں


پچھلے دنوں سے اقرار الحسن کی دوسری شادی کو لے کر ان کے مداحین و مخالفین میں ایک وائرل سچوئشن پیدا ہو گئي کچھ لوگ دوسری شادی کے حق میں تھے جب کہ کچھ لوگ اقرار الحسن کی دوسری شادی کو صرف ان کا ذاتی معاملہ قرار  دے رہے تھے اپنی دوسری شادی کا اعلان اقرار نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے نہ صرف اس بات کا اعلان کیا کہ گزشتہ چھ سالوں سے فرح یوسف سے ان کی بیوی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی دونوں بیویاں ایک ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں ۔

 

اس کے بعداس ہی حوالے سے سوشل میڈیا پر اقرار الحسن کا ایک ویڈيو پیغام بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ فرح یوسف سے ان کی شادی چھ سال قبل کچھ خاص حالات میں ہوئی مگر ان حالات کے حوالے سے انہوں نے کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتائيں اسی وجہ سے لوگوں کے اندر ان کی شادی کو لے کر چہ مگوئيوں کا خاتمہ نہ ہو سکا

کیا اقرارالحسن نے واقعی دوسری شادی کرلی ہے؟

کیا اقرارالحسن نے واقعی دوسری شادی کرلی ہے؟ خود میدان میں آگئے، اصل حقیقت ان کی زبانی جان کر آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

Posted by Daily Pakistan on Friday, April 13, 2018

لوگوں کے اندر اس حوالے سے بھی تجسس تھا کہ اس شادی کو لے کر جو کچھ بھی کہا اقرار نے کہا ان کی بیگمات نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کیۓ رکھی اور آخر کار اقرار الحسن نے اس خاموشی کو  سوشل میڈیا پر اپنے دوستو کے ساتھ ایک لائیو ویڈیو پیغام کے ذریعے توڑ دیا

فرح یوسف جو کہ معروف ٹی وی چینل پر ایک میزبان کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کی اقرار الحسن کے ساتھ شادی بارہ مئی 2012 کو انجام پائی اور اس شادی کے بارے میں میڈیا والوں اور ان کے دوستو کو سب کو پتہ تھا اور یہ کوئی پوشیدہ شادی نہ تھی

ہنستی مسکراتی فرح یوسف نے اس بات کا تو اقرار کر لیا کہ ان کی شادی اقرار الحسن کے ساتھ چھ سال قبل ہوئي مگر اب بھی اس رازسے پردہ نہیں اٹھایا کہ یہ شادی کن حالات میں ہوئی اور کیا وجہ تھی کہ اس شادی کے بارے میں عام عوام کو لاعلم رکھا گیا تھا

To Top