یاسر حسین میرا ۔۔۔۔۔ ہے اقرا عزیز نے ایسا کیا بیان دے دیا کہ مخالفین کی بولتی بند ہو گئی

اقرا عزیز کا شمار موجودہ دور کی ان ابھرتی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت اور مضبوط ارادے سے شو بز میں انتہائی تیزی سے جگہ بنائی ہوئی ہے ۔ انتہائی کم عمری کے باوجود اقرا عزیز کا اپنے کام سے محبت اور سنجیدگی انہیں دوسری تمام اداکاراؤ ں سے ممتاز کرتے ہیں

اقرا عزیز کی اس کی ماں اور خاندان والوں سے محبت اور قربت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اس کا اکثر اظہار وہ اپنی سوشل میڈیا کی پوسٹس کے ذریعے بھی کرتی رہتی ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اقرا عزیز اپنے قریبی لوگوں سے محبت کرنے والی لڑکی ہے

 

AMMIII❤️

A post shared by Iqra Aziz✨ (@iiqraaziz) on

مگر ڈرامے کے کرداروں کے حوالے سے کسی بھی ادا کار کی ذاتی زندگی کو نہیں جانچا جا سکتا ہے اس کے لیۓ عام طور پر کسی نہ کسی انٹرویو کا سہارا لیا جاتا ہے جس کے ذریعے اس اداکار کی سوچ اور کردار کو جانچا جا سکے

 

حالیہ دنوں میں اقرا عزیزکا نام ابھرتے ہوۓ اداکار اور ہوسٹ یاسر حسین کے ساتھ لیا جا رہا ہے اور کئی ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ ان دونوں کے درمیان بے تکلفی دوستی سے کچھ سوا ہے اسی حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران جب اقرا عزیز سے یاسر حسین کے حوالے سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ یاسر حسین ان کے لیۓ بہت خاص ہیں

 

Inka naam @yasir.hussain131 hai aur yeh pout bhi kartay hain??

A post shared by Iqra Aziz✨ (@iiqraaziz) on

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شو بز میں سب سے پہلے ان کی دوستی حنا الطاف سے ہوئی اور اس کے بعد ان کی دوستی یا سر حسین سے ہوئی اور کچھ ہی وقت میں یاسر حسین ان کے بہت بہت گہرے دوست میں تبدیل ہوگۓ

اقرا عزیز کا یہ بیان ان تمام لوگوں کا منہ بند کرنے کے لیۓ کافی ہے جو کہ ان دونوں کے درمیان کسی ایسے انکشاف کی امید لگاۓ بیٹھے تھے جس سے رائی کا پربت بنایا جا سکے

To Top