ان آنٹی کے سوالات نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

آنٹی درحقیقت فرہنگی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی کچھ بھی ہوں یہ بات طے شدہ ہے کہ انگریز بڑی عمر اور فارغ نظر والی عورت کو آنٹی کہتے تھے۔ ان کے ہاں تو دستور ہے کہ پل دو پل آنٹی سے ملے ہیلو ہاۓ کیا اور چل سو چل مگر ہم لوگ تو آنٹی نامی اس قوم کو گلے کا ہار بنا کے گھر لے آتے  ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ شادی ہو یا کوئی بھی تقریب ان میں سب سے اہم کردار ہی ان آنٹیوں ہی کا ہوتا ہے۔ ہر ایک کے معاملے میں ان کی ٹانگ کا ہونا ضروری ہوتا ہے ۔پیر سے آگ سر تک کیسے جاتی ہے اس بات کا تجربہ اکثر ان کے پوچھے گۓ سوالوں سے ہوتا ہے جن میں سے کچھ تو یہ ہیں۔

بیٹی کا کہیں رشتہ ہوا کہ نہیں؟

1

ان کے اس سوال میں بھی سوال ہوتا ہے اگر جواب ہاں میں ہو تو اگلا سوال ہوتا ہےلڑکا کیا کرتا ہے؟ کون ہے؟ خاندان سے ہے یا باہر سے؟ تنخواہ کتنی ہے وغیرہ وغیرہ اور اگر کہیں جواب نہ ہو تو پھر سوال کچھ یوں ہوتے ہیں، کیا عمر ہے جی آپ کی بیٹی کی؟ میری بیٹی سے تو پانچ سال بڑی ہے نا میری بیٹی تو دو بچوں کی ماں بن گئی ہےکتنا پڑھ لیا ہے؟ کیوں نہیں ہوا اب تک رشتہ؟ آپ نے کسی سے کہا نہیں؟

کوئی خوشخبری ہے کہ نہیں ؟

2

یہ وہ سوال ہے جو یہ آنٹی قسم کی خواتین شادی کی پہلی صبح ہی سے کبھی دلہن ،کبھی اس کی ماں یا ساس یہاں تک کہ بعض بے باک قسم کی آنٹیاں تو خود دولہا سے بھی پوچھ رہی ہوتی ہیں

کون سی کلاس میں پڑھتی ہو؟

2

اپنی علمیت کا رعب جھاڑنے کے لۓ یہ آنٹیاں جب ساری باتیں ختم ہو جاتی ہیں تو پھر یہ سوال پوچھتی ہیں اور اگر کہیں ان کو بتا دو کہ آئی بی اے سے ایم بی اے کر رہی ہوں تو فورا جواب دیتی ہیں میرا عبدالشکور بھی اس دفعہ ماشااللہ چوتھی بار بی اے کے پیپر دے گا

بیچارے بچوں سے پوچھے جانے والے سوالات

05

Source: fanaru

اب اگر خاندان کا کوئی بچہ یا بچی ان کے ہتھے چڑھ جاۓ تو پھر ان کے سوالات کی ایک لائن ہوتی ہے لگتا ہے بچہ نہ ہوا سی سی ٹی وی کیمرہ ہو گيا۔

بیٹا ابو کیا کرتے ہیں؟ امی سارا دن کیا کرتی رہتی ہیں؟ ہر وقت ٹی وی تو نہیں دیکھتی رہتی؟ ابو خرچے کی پیسے کس کو دیتے ہیں؟ ابو پھل لاتے ہیں؟باہر کھانے کے لۓ کب گئے تھے؟ ساتھ کون کون تھا؟ کس بات پر امی ابو کی لڑائی ہوتی ہے؟ امی نے نیا جوڑا کہاں سے سلوایا؟

06

Source: fanaru

غرض اپنے سوالوں کے ذریعے ان کے پاس ہر گھر کی ساری رپورٹ ہوتی ہے۔

یہ تو صرف چند سوال تھے آنٹی کے سوال در سوال انسان کو خودکشی پر مجبور کر سکتے ہیں کیا آپ کی بھی ایسی آنٹی ہیں ؟

لیاری میں چار سالہ ہارون کی موت کا ذمہ دار کون ؟ ایسا کیا ہو گیا جس نے معصوم بچے کی جان لے لی

To Top