عمران کی گرفتاری کے ساتھ پاکستانیوں کے ایک اور مکروہ دھندے کا انکشاف ہو گیا

قصور میں ہونے والا سانحہ زینب اب مجرم عمران کی گرفتاری کے بعد اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔عمران  کی گرفتاری کے بعد اب معاملہ اس کی سزا کا آگیا ہے اور ہر کوئی اس بات کا مطالبہ کر رہا ہے کہ واقعے کے ذمہ دار کو عبرت ناک سزا دی جاۓ ۔

مگر کچھ ایسے نیۓ انکشافات سامنے آۓ ہیں جس  سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس واقعہ کا ذمہ دار کوئی فرد واحد نہیں ہے اور نہ ہی یہ عمل کسی ذہنی مریض یا عادی سیریل کلر کی کارستانی ہے ۔ بلکہ یہ ایک بین القوامی سرپرستی میں چلنے والا ایک ایسا مکروہ دھندہ ہے جس کے خریدار پوری دنیا میں پھیلے ہوۓ ہیں ۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے واقعات اور اس کے بعد ان کا بہیمانہ قتل درحقیقت وائلنٹ چائلڈ پورنوگرافک ویڈیوز بنانے کے لیۓ کیا جاتا ہے اور اس کے بدلے میں ڈالرز ،پاونڈ یا پھر یورو کی صورت میں خطیر رقم وصول کی جاتی ہے ۔

اس بات کا انکشاف معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا کہ زینب کے قتل کے الزام میں گرفتار عمران درحقیقت اس گینگ کا رکن ہے جو کہ بچوں کی وائلنٹ چائلڈ پورن ویڈیوز بناتے ہیں ۔ اس گروپ کے لوگ معصوم بچیوں کا اغوا کرتے ہیں اور اس کے بعد جس وقت ان کے ساتھ پر تشدد انداز میں جنسی زیادتی کر رہے ہوتے ہیں تو اس کی لائیو ویڈیو بھی نشر کر رہے ہوتے ہیں اور اس کے بدلے میں بین الاقوامی کرنسی کی صورت میں معاوضہ وصول کرتے ہیں ۔

ویڈیو میں تشدد کا عنصر جتنا زیادہ ہو گا ملنے والا معاوضہ بھی اسی حساب سے بڑھتا جاۓ گا اسی وجہ سے جن بچیوں کی لاشیں  زیادتی کے بعد ملی ہیں ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ملنے والے شواہد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان کو صرف جنسی زیادتی کا نشانہ ہی نہیں بنایا جاتا بلکہ اس دوران ان کے ساتھ خطرناک حد تک تشدد بھی کیا جاتا ہے ۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کایہ بھی کہنا تھا کہ اس مکروہ دھندے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک وفاقی وزیر بھی ملوث ہیں اور اسی سبب پنجاب حکومت اس سارے واقعہ کا ذمہ دار صرف عمران کو قرار دے کر جان چھڑانا چاہ رہی ہے ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عمران ایک غریب کم تعلیم یافتہ مستری ہے جب کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اس کے حوالے سے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک غریب انسان نہیں ہے بلکہ اس کے 37 بنک اکاونٹ ہیں جن میں بین الاقوامی کرنسی کا ٹرانزیشن ہوتا ہے ۔

معصوم زینب کے سبب اب جب عوام کے سامنے یہ مکروہ دھندہ آگیا ہے تو اس موقعے پر تمام ذمہ داروں کو چاہیۓ کہ وہ اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوۓ ان تمام لوگوں کو بھی بے نقاب کریں جو کہ ہماری قانون ساز اسمبلیوں کا حصہ بن کر شرفا بن کر بیٹھے ہیں ۔

To Top