پاکستان کی سیاست کے افق پر عمران خان کا شمار ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جن کے بارے میں جاننے کے لۓ ہر کوئی خواہشمند رہتا ہے ۔ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لۓ لوگ بے تاب ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ تصویر بنوانا ایک اعزاز سے کم نہیں ہوتا ۔ ان کے ساتھ ان کے گھر بنی گالہ میں ملاقات کے لۓ لوگ دنوں بخوشی انتظار کرنے کے لۓ تیار ہو جاتے ہیں ۔
تحریک انصاف نے 2013 کے الیکشن کے بعد کے پی کے میں اپنی حکومت قائم کی۔ اپنے دور حکومت میں عمران خان کا پورا زور تعلیم اور صحت کے شعبے میں رہا ۔اس دور میں انہوں نے نہ صرف بڑی تعداد میں نیۓ اساتذہ بھرتی کیۓ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے گھوسٹ ملازمین کا راستہ روکنے کے لۓ حاضری کا نظام جدید خطوط پر استوار کیا ۔
اس کے ان اقدامات کے سبب وہ تمام لوگ جو گھر بیٹھے تنخواہیں لے کے قوم کے مستقبل کو تاریک کر رہے تھے۔ ان کو بھی اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہونا پڑا ۔اسی حوالے سے گزشتہ ہفتے سرحد کی خواتین ٹیچرز کے ایک وفد نے عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے ایکس رے اور دیگر وجوہات بتا کر اپنی پوسٹنگ اپنے گھروں کے قریب کروانے کی درخواست کی ۔
Imran Khan Leak Footage Inside Bani Gala
Imran Khan Leak Footage Inside Bani Gala
Posted by Siasaaaat page on Tuesday, October 31, 2017
یہ ملاقات عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں کی گئی۔ جس میں خواتین نے عمران خان کو اپنی بیماری کا بتا کر تبادلے کی درخواست کی جس کو اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مگر عمران خان نے اس ایکس رے کو دیکھنے سے انکار کرتے ہوۓ ان کو یقین دلایا کہ خواتین اساتذہ کی پوسٹنگ ان کے گھر کے قریب ہونا ان کا قانونی حق ہے۔ اور وہ اس کے لۓ لازمی طور پر اقدامات کریں گے ۔
عمران خان کا خواتین کے ساتھ بات کرنے کا محتاط انداز جو اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان نے ریحام خان اور عائشہ گلالئی کے واقعے کے بعد خواتین کے ساتھ بہت محتاط انداز اپنا لیا ہے ۔