عمران خان کی تینوں بیویوں میں کیا بات مشترک ہے حیران کن انکشافات سامنے آگۓ

کل بروز اتوار مورخہ 18 فروری 2018 کو آخر کار پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان نے بشری مانیکا سے تیسری شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔عمران خان نے اس سے قبل 1995 میں جمائما خان اور 2014 میں ریحام خان سے شادی کرنے کے بعد ان کو طلاق دے چکے ہیں ۔یہ ان کی تیسری شادی ہے اور بشری مانیکا کی بھی دوسری شادی ہے جو کہ خاور مانیکا سے پچیس سالہ ازدواجی تعلقات کے بعد طلاق لے چکی ہیں ۔


عمران خان کے نکاح میں آنے والی یہ تینوں خواتین اگرچہ بہت سارے حوالوں سے یکسر مختلف شخصیات کی حامل ہیں مگر ان میں کچھ ایسی چیزیں بھی ہیں جو مشترک ہیں آج ہم انہی باتوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے ۔

انتہائی خوبصورت ہوتی ہیں

تینوں خواتین انتہا درجے کی خوبصورت خواتین ہیں ۔ان کی دلکشی کو سرحدوں میں قید نہیں کیا جا سکتا ۔خوبصورت ناک و نقشہ اور سڈول ڈیل ڈول انہیں نہ صرف دیگر خواتین سے منفرد بناتی ہیں بلکہ ان کی پر کشش شخصیت ہر فرد کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کپتان حسن پرست ہیں ۔

تعلیم یافتہ اور پر اعتماد شخصیت کی مالک ہوتی ہیں

ان تینوں خواتین میں یہ بھی قدر مشترک ہے کہ یہ تینوں خواتین نہ صرف اعلی تعلیم یافتہ ہیں بلکہ پر اعتماد شخصیت کی مالک بھی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان صرف نکاح ہی نہیں کرتے بلکہ وہ اس حوالے سے بھی پلاننگ کرتے ہیں کہ ان کی زندگی کی ساتھی ان کے سیاسی سفر میں بھی معاون ثابت ہو ۔

مضبوط پس منظر کی حامل ہوتی ہیں

عمران خان کی پہلی بیوی جمائما جو کہ انگلینڈ کے معروف سیاسی اور سماجی شخصیت گولڈ اسمتھ کی بیٹی تھیں ۔یہ انتہائی دولت مند گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں اس کے بعد ریحام خان جو کہ میڈیا کے حوالے سے ایک مشہور شخصیت تھیں اور بی بی سی سے منسلک رہنے کے سبب دنیا بھر میں پہچانی جاتی تھیں جب کہ اب ان کی تیسری بیوی بھی نہ صرف پاکستان کے ایک معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں

اس کے ساتھ ساتھ روحانی طور پر بھی ایک مضبوط حلقہ احباب رکھنے والی خاتون ہیں۔ تینوں حواتین کے اس پس منظر سے اگرچہ بظاہر عمران خان نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا مگر بلواسطہ طور پر یہ عمران خان کے سیاسی سفر میں معاون ضرور ثابت ہوا ہے

اب جب کہ 2018 الیکشن کے سال کے طور پر بھی مانا جا رہا ہے ایسے موقعے پر عمران خان کی یہ شادی ان کے لیۓ کس حد تک معاون ثابت ہو گی اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا مگر عمران خان کے چاہنے والے اس حوالے سے ضرور دعا گو ہیں کہ عمران خان کی یہ شادی کامیابی سے ہمکنار ہو

To Top