عمران خان ایک بار پھر ریحام خان کے نشانے پر ، بشری مانیکا اور ریحام خان کا تعلق سامنے آگیا

عمران خان کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ سیاست میں آنے سے قبل جب وہ کھلاڑی تھے تو پاکستان کرکٹ میں گلیمر کا آغاز کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی تھے اس سے قبل کھلاڑی اچھا کھیلتے تھے ۔بہت بہت حسین شخصیات رکھنے کے باوجود وہ لیڈی کلر جیسی شہرت حاصل کرنے میں ناکام تھے ۔

مگر عمران خان کی کرکٹ میں آمد اور ایک لمبے عرصے تک غیر شادی رہنے کے سبب وہ ہر حسین لڑکی کا خواب بن کر رہے ۔ اس کے بعد جمائما سے شادی اور سیاست میں ان کی آمد نے بھی ان کے اس گلیمرس امیج کو ختم نہیں کیا ۔

جمائما سے طلاق کے بعد بھی ان کی خواتین میں مقبولیت میں کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوا اس کا واضح ثبوت تحریک انصاف میں خواتین کا عملی کردار ہے جو کہ عمران خان کے گلیمر کی وجہ سے اس میں دیوانہ وار شامل ہوتی جا رہی ہیں ۔

جمائما کے بعد قرعہ فال ریحام خان کے نام نکلا مگر عمران خان کے ساتھ ان کا ساتھ بھی دیرینہ ثابت نہ ہو سکا اور جلد ہی 31 اکتوبر 2015 کو یہ ساتھ بھی عمران خان کی جانب سے طلاق دینے کے بعد ختم ہو گیا ۔ اور عمران خان ایک کنوارے کے صورت میں لوگوں کے سامنے آگۓ ۔

مگر اس بار ان کا واسطہ مغربی خاتون کے ساتھ نہ تھا جس نے طلاق کے باوجود ہمیشہ ان کے لیۓ اچھے خیالات کا اظہار کیا اس بار ان کا سامنا ایک ایسی مشرقی عورت سے تھا جو کہ طلاق پر نہ صرف واوایلا کرتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ شوہر کی زندگی کی وہ ساری کمزوریاں بھی سامنے لاتی ہے جو کہ عام عوام کی نظر سے پوشیدہ ہوں ۔

اور پھر شوہر اگر عمران خان جیسی پبلک فگر ہو تو ایک ایک راز کی قیمت اور بھی بڑھی جاتی ہے ایسا ہی کچھ ریحام خان کے معاملے میں بھی ہوا طلاق کے بعد اس کو پاکستان مسلم لیگ ن نے فورا اپنے قریب کر لیا اور ریحام خان نے اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھنے کا اعلان کی تو اس کتاب کی رونمائی کے لیۓ اس وقت تک کا انتظار کیا گیا جب کہ 2018 کے الیکشن قریب ہوں تاکہ اس کو عمران خان کے خلاف استعمال کیا جاۓ ۔

حال ہی میں جب کہ یکم جنوری 2018 کو عمران خان کے بشری مانیکا سے نکاح کی خبریں سامنے آئیں تو اس بارے میں انڈین نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوۓ ریحام خان کا یہ کہنا تھا کہ بشری مانیکا ہی وہ ہستی تھیں جنہوں نے اس کے طلاق کروائی ۔

اور اب تو یہ واضح ہو گیا ہے کہ بشری مانیکا نے ریحام خان کوطلاق اسی لیۓ دلوائی تاکہ وہ خود عمران خان سے شادی کر سکیں ۔اس کے ساتھ ساتھ انٹرویو میں ریحام خان نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اب وہ ان تمام رازوں سے بھی پردہ ہٹائیں گی جو کہ ان کے اور عمران خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق ہوں گے ۔

دوسال کی خاموشی کے بعد ریحام خان کا اس طرح تیروں سے لیس ہو کر عمران خان پر حملہ آور ہونا اس بات کو ثابت کر رہا ہے کہ یہ عمران خان کے دشمنوں کی چال ہے اور اس بارے میں عمران خان نے بھی برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوۓ بتایا کہ ریحام خان یہ سب کچھ پیسے لے کر کہہ رہی ہیں ۔


الیکشن تک ایسے بہت سارے الزامات سامنے آتے رہیں گے عمران خان کے مخالفین جب عمران خان پر رشوت ، چوری کے مقدمات ثابت نہیں کر سکتے تو وہ اس کے لیۓ عائشہ گلالئی اور ریحام خان جیسی خواتین کا استعمال کرتے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس سب کے لیۓ کس حکمت عملی کا استعمال کرتے ہیں ۔

To Top