”میں ایک لڑکی کے پاس ڈیٹ مارنے گیا تھا، گاڑی سے اترا تو دیکھ کر ہوش اڑ گئے کہ عمران خان کا گھر تھا اور۔۔۔“ پاکستانی نوجوان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی زندگی میں اپنے اس ساتھی سے ملنا جس سے وہ بے حد پیار کرتے ہیں ان کی زندگی کا یادگار ترین موقع ہوتا ہے ۔ اس یادگار ملاقات کا ہر ہر پل وہ بار بار نہ صرف دہراتے ہیں بلکہ اس کو یاد کر کے محفوظ بھی ہوتے ہیں مگر سوشل میڈیا پر آج کل عثمان خیری کی ان کی گرل فرینڈ سے ملاقات کے چرچے ہر خاص و عام کی زبان پر ہیں

عثمان خیری جو کہ حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات میں مارکیٹنگ کے شعبے سے منسلک ہیں انہوں نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے اپنی ایک یادگار ڈیٹ کے واقعے کو شئیر کیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ یہ 2001 کا واقعہ ہے میری گرل فرینڈ جو اب سابقہ ہو چکی ہے بیرون ملک سے پاکستان آئی تو اس نے مجھ سے ملن کا تقاضا کیا اور اس حوالے سے اپنے ایڈریس سے بھی اگاہ کیا

عثمان خیری کے مطابق وہ اسلام آباد کے مارگلہ روڈ کا کوئی ایڈریس تھا میں صبح صبح اس ایڈریس پر روانہ ہو گیا چونکہ اس دور میں گوگل کی سہولت حاصل نہ تھی اس لیۓ میں بار بار اپنی گرل فرینڈ سے فون کر کے پتہ پوچھ رہا تھا کافی گھومنے کے بعد میں اسٹریٹ 44 پہنچ گیا جو کہ ایک سنسان علاقہ تھا

 

وہاں میری جانب پشت کیۓ جاگنگ کے لباس میں ایک صاحب کھڑے تھے جنہوں نے مجھ سے دریافت کیا کہ وہ میری کیا مدد کر سکتے ہیں میں اس موقع پر حیران رہ گیا کہ میری گرل فرینڈ جس عمران انکل کے گھر رہائش پزیر تھی وہ کوئی اور نہیں ہمارے اور آپ سب کے ہر دلعزیز عمران خان تھے

عمران خان نے مجھے اندر آنے کا اشارہ کیا اور سامنے میری وہ گرل فرینڈ کھڑی تھی آدھے گھنٹے تک وہ بے تکان بولتی رہی اور میں صرف ہاں ہوں میں جواب دیتا رہا مگر میرا دھیان عمران خان ہی میں اٹکا ہوا تھا آخر میں نے اس لڑکی سے کہا کہ میں عمران خان سے ٹھیک سے ملنا چاہتا ہوں کیا وہ مجھے ان سے ملوا سکتی ہے

 

وہ لڑکی مجھے لان میں لے کر آئی جہاں عمران خان ناشتہ کر رہے تھے ان کے ساتھ ان کا کتا بھی بیٹھا تھا وہ مجھ سے بہت اچھی طرح ملے میں نے ان کو بتایا کہ میری عمر سترہ سال ہے مگر میں جیسے ہی اٹھارہ سال کا ہو جاؤں گا ان کو ضرور ووٹ دوں گا میرے پاس اس وقت 3210 فون تھا جس پر میں عمران خان کے ساتھ سیلفی نہیں لے سکتا تھا

 

اس وجہ سے میں نے ٹیبل پر پڑے اخبار کے تراشے کو پھاڑ کر عمران خان سے آٹو گراف لیا عثمان خیری کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کو سولہ سال گزر چکے ہیں مگر اس کا ایک ایک پل ان کو اب بھی یاد ہے جب ایک لڑکی سے ڈيٹ مارنے کے چکر میں ان کی ملاقات عمران خان سے ہو گی

عثمان خیری آج سولہ سال بعد بھی عمران خان کے اتنے ہی بڑے فین ہیں جتنے سولہ سال قبل تھے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد انہوں نے یہ واقعہ سب کو بتایا ہے امید ہے سب کو پسند آۓ گا

To Top