عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کی خفیہ ڈیل کا انکشاف کر دیا

عمران خان نے قوم کو ایک بار پھر جگانے کی نیت سے بتا دیا ہے کہ 2018 کے الیکشن کے قریب آتے ہی آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ایک بار پھر اس بات کی تیاری شروع کر دی ہے .تاکہ پچھلے الیکشنز کی طرح اس بار بھی الیکشن کے بجاۓ نورا کشتی ہی کروائی جاۓ ۔

نورا کشتی سے مراد کشتی کا وہ مقابلہ ہوتا ہے جس میں بظاہر تو پہلوان تماش بینوں کے سامنے لڑ رہے ہوتے ہیں ۔ایک دوسرے کو زور دکھا رہے ہوتے ہیں دکھاوۓ کے لۓ ایک دوسرے کو مار بھی رہے ہوتے ہیں ۔مگر اس کشتی کی جیت ہار کا فیصلہ مقابلہ شروع ہونے سے بھی قبل دونوں فریقوں میں ہو چکا ہوتا ہے کہ کس نے جیتنا ہے ۔

عمران خان کے مطابق بظاہر جو ملکی سیاست میں ہلچل نظر آرہی ہے اور آصف علی زرداری حکومتی ارکان کو للکار رہے ہیں ،یہ کچھ اور نہیں ایک ڈیل ہے اور اس کے ثبوت میں وہ کیا کیا نکات پیش کرتے ہیں وہ بھی قابل غور ہیں۔

عمران خان کے مطابق آصف علی زرداری کی واپسی ایک ڈیل ہے

آصف علی زرداری کی فوج کو اینٹ سے اینٹ بجا دینے کی دھمکی کے بعد وطن سے روانگی ،اور اس دوران ان کے قریبی ساتھیوں کا مشکلات میں مبتلا ہونا اس بات کی جانب اشارہ تھا کہ کوئی طاقت ایسی ہے جو کہ آصف علی زرداری کی کرپشن کی جڑیں کاٹنے پر لگی ہوئی ہے ۔

مگر جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد آصف علی زرداری کی واپسی نے اس امر کی جانب اشارہ کر دیا تھا کہ اب عمران خان کے لۓ میدان خالی نہیں چھوڑا جاۓ گا ۔

عمران خان کے مطابق ایان علی کا  ملک سے جانا ایک ڈیل ہے

وہ ایان علی جو کہ ائرپورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں پکڑی گئی ۔ذرائع اس کی گرفتاری اور منی لانڈرنگ کے پیسوں کا تانا بانا ہمیشہ پیپلز پارٹی کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ جوڑتی رہی ہیں ۔اس کی بار بار ضمانت اور حکومتی حلقوں کی جانب سے بار بار میں نہ چھوڑوں گا کی گردان شکوک و شبہات پیدا کر رہی تھی ۔

مگر آصف علی زرداری کی وطن واپسی اور اس کے بعد ایان علی کی وطن سے روانگی کی اجازت مل جانا دیکھ کر لگ رہا ہے کہ آصف علی زرداری شاید اسی کو چھڑانے آۓ تھے تبھی تو عمران خان کہہ رہے ہیں کہ گول مال ہے سب گول مال ہے ۔

عمران خان کے مطابق شرجیل میمن کی واپسی بھی ایک ڈیل ہے

عمران خان کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل میمن ،جن کا نام اربوں روپے کی کرپشن میں آچکا ہے ۔وزارت داخلہ نے ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا ہوا تھا، نہ صرف وطن آچـکے ہیں بلکہ ان کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت بھی منظور ہو گئی۔ اور اس کے ساتھ ساتھ وہ بھی جلسوں میں مسلم لیگ کو للکار رہے ہیں۔

آخر ایسا کیا ہو گيا کہ ایک بندا جو اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے راتوں رات تاج پوشی کے قابل بھی ہو گیا اس کا مطلب یہی ہے کہ عمران خان ٹھیک ہی کہہ رہے ہیں کہ دال میں کچھ تو کالا ہے ۔

عمران خان کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی رہائی بھی ایک ڈیل ہے

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جناب ڈاکٹر عاصم جن پر بھی 467 ارب کی کرپشن کا الزام ہے صرف 25 ،25 لاکھ کے ذاتی مچلکوں پر کل ضمانت پر رہا ہو گۓ ۔ان کی رہائی کے بعد لگ رہا ہے کہ آصف زرداری کے تو سارے کام حکومت نے کر دیئے اب حکومت والوں کے کام آصف زرداری کو کرنے ہوں گے

مثلا پانامہ لیک پر اپنا منہ بند رکھنا ،آئندہ آنے والے الیکشن میں پنجاب میں عمران خان کا مقابلہ کرتے ہوۓ حکومت مخالف ووٹ حاصل کرنا تاکہ عمران خان اکثریت حاصل نہ کر سکے وغیرہ وغیرہ

اس نورا کشتی کا فائدہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ہی حاصل ہو گا اور عوام ایک بار گو نواز گو کا نعرہ بھول کر ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ لگانے لگے گی تبھی تو عمران خان کہہ رہے ہیں کہ گول مال ہے سب گول مال ہے ۔

صاحب کی تنگ نظری اور تنگ دلی، اصل کھلاڑی کھیل گیا سارا کھیل

To Top