نۓ پاکستان میں نوجوانوں نے عمران خان سے ایسے مطالبات کر ڈالے جن کو سن کر عمران خان نے وزیر اعظم بننے سے انکار کر ڈالا

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف سب سے زيادہ سیٹیں حاصل کر کے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھری ہے اور پاکستانی عوام نے بھاری تعداد میں ووٹ دے کر عمران خان  کے نۓ پاکستان بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لۓ بھاری مینڈيٹ بھی دے دیا ہے مگر سوال یہ ہے کہ نیا پاکستان کیسا ہونا چاہیۓ ؟؟

اس حوالے سے ہر ایک کی اپنی راۓ ہے کچھ لوگوں نے عمران خان کے اس نۓ پاکستان کے حوالے سے متوقع وزیر اعظم عمران خان سے کچھ فرمائشیں کی ہیں اب یہ کتنی قابل عمل ہیں ان کا فیصلہ تو آپ کو پڑذنے کے بعد ہی ہو گا

پشاور کے ائير پورٹ کا نام تبدیل کیا جاۓ

یہ مطالبہ کسی ندیم ارشد نامی نو جوان سے عمران خان سے کیا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ پشاور کے ائیر پورٹ کا نام اے این پی کے بانی سربراہ باچا خان سے بدل کر عمران خان ائیر پورٹ رکھ لیا جاۓ یہ ندیم ارشد کی عمران خان کے لیۓمحبت ہے مگر اگر ہر وزير اعظم اسی طرح اداروں کے نام بدلتا رہا تو ہر جگہ کا نام پانچ سال بعد تبدیل ہو جایا کرۓ گا

عمران خان مجھے چار پانچ کروڑ روپے ادھار دے دو

یہ ٹوئٹ عمران خان کے لیۓ کسی مبین رشید صاحب نے کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مجھے چار سے پانچ کروڑ روپے ادھار دے دو اگر اسی طرح ہر پاکستانی عمران خان سے کروڑوں روپے ادھار مانگتا رہے گا تو اس طرح نیا پاکستان کیسے بن پاۓ گا سوچیں

نۓ پاکستان میں فرائیز کے ری فل کی سہولت ضرور ملنی چاہیۓ

اب اس مطالبے کو بھی دیکھیں !نۓ پاکستان میں کچھ لوگوں کو یہ سہولت بھی چاہیۓ

نۓ پاکستان میں ایک دن پچیس گھنٹے کا ہونا چاہیۓ

واہ جی اب بنے گا نیا پاکستان جہاں لوگ چوبیس گھنٹے کے بجاۓ پچیس گھنٹے تک کام کرنے کے لیۓ تیار ہیں مگر پچیس گھنٹوں کا ایک دن عمران خان کیسے بناۓ گا

کیا نۓ پاکستان میں ہمیں ویرات کوہلی مل سکتا ہے ؟

کسی خاتون نے عمران خان سے مطالبہ کر ڈالا کہ نۓ پاکستان میں ان کو ویرات کوہلی چاہیۓ اب ان بی بی کو کوئي سمجھاۓ کہ ویرات کوہلی اکیلا تھوڑی آۓ گا اس کے ساتھ انوشکا شرما مفت میں ملیں گی اگر وہ ساتھ میں چاہیۓ ہوں تو بتائيں

نۓ پاکستان میں کزن کے ساتھ شادی پر پابندی ہونی چاہیۓ ہے

نۓ پاکستان میں کزن کے ساتھ شادی پر پابندی ہونی چاہیۓ یہ تو مطالبے کا ایک رخ ہے مگر اس مطالبے کا دوسرا رخ بہت دلچسپ ہے کہ اگر کسی کو اس کی کزن سے محبت ہو جاۓ تب اجازت مل جانی چاہیۓ مگر اس مطالبے کے خلاف تمام پھپھو کی بیٹیوں نے شدت سے احتجاج کیا ہے

نۓ پاکستان میں تین چیزوں پر سختی سے پابندی ہونی چاہیۓ

نۓ پاکستان میں مردوں ک گلابی قمیض پہننے ،بریانی میں الائچی ڈالنے اور عاشقوں کے توتلی زبان میں بات کرنے پر سختی سے پابندی ہونی چاہیۓ یاد رہے عمران خان نے بھی شادی کے بعد گلابی کرتا پہنا تھا اب آپ ہی بتائیء کہ کیا کریں گے عمران خان !!!

یہ مطالبات  اگر عمران خان پورے کر سکتے ہیں تو وزیر اعظم کی کرسی سنبھالیں ورنہ یاد رکھیں یہ سب لوگ  نۓ پاکستان میں رہنے سے انکار کر دیں گے

 

To Top