‘عمران خان کو اس کی پیرنی بیوی لے ڈوبے گی ‘مفتی طارق مسعود نے ایسا کیوں کہہ دیا وجہ ایسی کہ آپ بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

عمران خان جن کو سیاسی حلقے وزارت عظمی کے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھ رہے ہیں ان کا ہر عمل بہت باریک بینی سے دیکھا جا رہا ہے معاملہ ان کی نجی زندگی کا ہو یا پھر سیاسی بیانات کا ہر ہر چیز ملک کے سیاسی ،مزہبی حلقے اور عام عوام نہ صرف دیکھ رہے ہیں بلکہ کھلے عام اس پر اپنی راۓ کا بھی اظہار کر رہے ہیں

گزشتہ دنوں عمران خان کے پاک پتن میں بابا فرید گنج شکر کے مزار پر اپنی موجودہ بیوی بشری مانیکا کے ساتھ حاضری اور وہاں پر بوسہ دینے کے عمل کو مزہبی حلقوں میں کافی تنقیدی نظر سے دیکھا گیا ہے اس حوالے سے گرما گرم بحث ابھی جاری ہی ہے ۔ ایسے موقعے پر مشہور اسلامی اسکالر مفتی طارق مسعود بھی اپنی راۓ دیۓ بنا نہ رہ سکے

ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ کوئی سیاسی شخصیت نہیں ہیں اور نہ ہی انہوں نے اب تک یہ فیصلہ کیا ہے کہ ووٹ کس کو دیں گے مگر اس کے باوجود وہ عمران خان کو یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس پیرنی کے کہنے پر مت چلو یہ تمھیں مروا ڈالے گی ان کا مذید یہ کہنا تھا کہ میں نے لوگوں سے سنا ہے کہ یہ شادی بھی اسی لیے کی گئی ہے کہ عمران خان کو یہ بیگم وزیر اعظم بنوا دے گی

اس حوالے سے مفتی صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس نے بھی روحانی شخصیات کی پیروی دنیاوی مفادات کے لیۓ کی وہ تباہ و برباد ہو گیا اسی وجہ سے عمران خان کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی بیگم سے پیار کریں اس کا خیال رکھیں مگر اس کی اطاعت اس درجے نہ کریں کہ جس سے انہیں نقصان ہو

اس حوالے سے انہوں نے واضح طور پر مثال دیتے ہوۓ بتایا کہ چونکہ عمران خان نے مزار پر بوسہ بیوی کے کہنے پر دیا تھا تو مزہبی حلقے اس حوالے سےان کے مخالف ہو گے اور بہت سارے لوگوں نےان کو ووٹ ڈالنے سے توبہ کر لی جو کہ ایک بڑا نقصان ہے وہ اگر اسی طرح بیوی کے کہنے پر چلتے رہے تو اس سے ان کو نقصان کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہ ہو گا

ان کا مذید یہ بھی کہنا تھا کہ انسان روحانی رہنمائی اللہ سے قرب حاصل کرنے کے لیۓ اگر لے تو اس سے اس کو دینی فوائد حاصل ہوتے ہیں اور یہی اس رہنمائی کا حقیقی مقصد بھی ہے مگر اگر کوئی اس رہنمائی سے جادو ٹونے اور وظائف کرنے کا کام لے تو اس سے اس کو بربادی کے سوا کچھ بھی حاصل نہ ہو گا

To Top