عمران خان کی جیب سے نکلنے والی کوکین کی تصاویر کون منظر عام پر لے آیا چونکا دینے والے انکشاف کا نیا سلسلہ کس نے شروع کر دیا

الیکشن 2018 کی جیسے جیسے تاریخ نزدیک آتی جا رہی ہے ویسے ویسے ماحول میں گرمی بڑھتی جا رہی ہے ۔ایک جانب تو مسلم لیگ ن والے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف فیصلوں کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں تو دوسری جانب پیپلز پارٹی بھی فریال تالپور اور آصف زرداری کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات نے بھی پیپلز پارٹی کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے

بظاہر دیکھنے میں یہ آرہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو کیمپین چلانے کے مواقع مل رہے ہیں اور وہ بہت تیزی سے الیکشن مہم چلا رہے ہیں مگر اب ریحام خان جو کہ عمران خان کی سابقہ بیوی ہیں ان کی کتاب منظر عام پر آگئی ہے

ریحام خان کی جانب سے اپنی کتاب کسی بھی پبلشر سے نہیں چھپوائی گئی بلکہ انہوں نے اپنی کتاب ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی ہے۔ کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جاسکتا ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب کا نام ’ ریحام خان‘ رکھا ہے ، جس میں انہوں نے عمران خان کے ساتھ بطور بیوی گزارے گئے وقت کا بڑی تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا ہے

اس کتاب میں ریحام خان نے عمران خان کے کوکین کے  استعمال کرنے کا نہ صرف انکشاف کیا بلکہ انہوں نے عمران خان کی جیب سے نکلی ہوئی کوکین کی تصاویر بھی جاری کی ہیں ریحام خان کے مطابق کوکین کی یہ پڑیا انہوں نے عمران خان کی جیب سے نکالی تھی

 

اس کے علاوہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے اوپر تحریک انصاف کی خواتین کارکن کے ساتھ جنسی تعلقات کا بھی انکشاف کیا ان کا کہنا تھا کہ عندلیب عباسی نے عمران خان کو لاہور بلانے کے لیۓ میسج بھی اپنی کتاب میں شائع کیۓ ہیں

عندلیب عباس نے لکھا ہوا تھا ’ آ بھی جاﺅ ، میں تمہارے ساتھ بار بار غلط حرکت کروں گی‘۔

ریحام خان نے لکھا ’جب میں نے عمران خان سے ان پیغامات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ عندلیب عباس ایک شرابی عورت ہے، ہوسکتا ہے کہ اس نے بوتل چڑھا کر یہ میسجز کیے ہوں ۔ جس کے بعد عمران خان سونے کیلئے بیڈ پر لیٹ گیا اور مجھے بھی کہا کہ سو جاﺅ لیکن میری تو نیند اڑ چکی تھی‘۔

ریحام خان نےمزید  لکھا کہ میڈیا ٹیم کی عظمیٰ کاردار ایک قدم اور بھی آگے تھیں، انہوں نے میسج میں لکھا ’ اپنے جسم کے مخصوص حصے کو محروم کیوں رکھ رہے ہیں جبکہ آپ کی بیوی سے آپ کو کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوگا‘۔“

ریحام خان کی کتاب سے مذيد انکشافات کا سلسلہ ابھی جاری ہے دیکھنا یہ ہےکہ اس قسم کے الزامات عمران خان کے لیۓ کس قسم کی پریشانیوں کا سبب بن سکتے ہیں

To Top