عمران خان سے تمام امیدیں وابستہ کرنے والی اس عورت کی داستان نے سب کو رلا دیا

اللہ تعالی نے ایک ماں کے قدموں تلے صرف جنت ہی نہیں رکھی بلکہ اس کے دل کو بھی اپنی اولاد کی محبت میں اتنا نرم بنا دیا ہے کہ اولاد کی تکلیف پر ایک ماں اپنی اولاد سے زیادہ تڑپ جاتی ہے ۔محبت کی اسی انتہا کے سبب ماں نہ صرف اس اولاد کو جنم دینے کی تکلیف اٹھاتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی پرورش کے لۓ بھی ہر قسم کی صعوبت بخوشی برداشت کر لیتی ہے ۔

پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ کی رہائشی چودہ سالہ نمرہ جب اپنی ماں کے سامنے روتے ہوۓ یہ فریاد کرتی ہے کہ میں جینا چاہتی ہوں میں مرنا نہیں چاہتی میں اپنے پیروں پر کھڑی ہونا چاہتی ہوں تو اس کی یہ فریاد سن کر اس کی ماں کا دل پھٹنے لگتا ہے ۔ ایک بے بس ماں اپنی بچی کی تکلیف دور کرنے کے لۓ اپنے گردے کی فروخت تک کی پیش کش کر ڈالتی ہے ۔

https://www.facebook.com/JaggaKhoji/videos/1525180724214468/

چودہ سالہ نمرہ جو کہ کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا ہے ۔اس سبب وہ چلنے پھرنے سے بھی معذور ہو چکی ہے ۔مگر اس کے گھر میں موجود غربت کے ساۓ اس کی ماں کو اس بات تک کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ اپنی بچی کا معائنہ کسی ہسپتال میں کرواسکے ۔کینسر جیسی مہنگی بیماری کا شکار نمرہ تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر بننا چاہتی تھی ۔

مگر اب اس بیماری کے سبب وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہونے سے بھی قاصر ہے ۔جب کہ اس کے گھر والے کسی مخیر شخص یا فرشتے کے انتظار میں ہیں جو رفتہ رفتہ موت کے منہ میں جاتی اس بچی کو واپس زندگی کی طرف لا سکے ۔

[adinserterblock=”15]

اس وقت ان کی تمام امیدیں اللہ کے بعد عمران خان سے وابستہ ہیں جو کہ اس بچی کا علاج شوکت خانم میں کرواسکے ۔اس بات کی درخواست نمرہ کی ماں نے اور خود نمرہ نے بھی عمران خان سے کی ہے کہ وہ اس کی مدد کے لۓ اقدامات کریں اور اس کو واپس زندگی کی امید دلا دیں ۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اس بچی اور اس کی ماں کے ان آنسوؤں کو دیکھتے ہوۓ کیا اقدامات کرتے ہیں ۔

To Top