عمران خان نے بشری مانیکا اور شریف خاندان میں اپنے ٹوئٹر پیغامات میں کیا کہہ دیا کہ بھونچال آگیا

شریف خاندان کے بارے میں پاکستانی عوام کی یہ راۓ رہی ہے کہ شریف خاندان کا ہمیشہ سے یہ طرز سیاست رہا ہے کہ وہ اپنے مخالف کی مخالفت میں اس کی ذاتیات تک جا پہنچتے ہیں ۔اس کی واضح مثالوں میں بے نظیر بھٹو کے خلاف تقسیم کیۓ جانے والے پمفلٹ اور جمائما عمران خان کے خلاف قائم کیۓ جانے والے مقدمات ہیں ۔اب جب کہ عمران خان اس خاندان کا سب سے بڑا سیاسی مخالف ہے تو انہوں نے اس کے خلاف بھی اپنے انہی ہتھکنڑوں کا استعمال کیا ہے ۔

معاملہ عائشہ گلالئي کا ہو یا عمران خان کی شادی کی افواہوں کا جب بھی ان سب کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے ان سب کے تانے بانے شریف خاندان تک ہی جا پہنچتے ہیں ۔ اسی سبب جب جیو نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے عمران خان کی اور بشری مانیکا کی شادی کی خبر بریک کی تو پاکستان تحریک انصاف کے حلقوں کی جانب سے اس کو بھی شریف خاندان کی سازش ہی قرار دیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے باقاعدہ بیان کے ذریعے اس بات کو قبول کرنے کے باوجود کہ عمران خان نے سشادی کی نہیں بلکہ صرف شادی کا پیغام بھیجا ہے ۔ افواہوں نے اور قیاس آرائویں نے دم نہیں توڑا اور میڈیا مستقل طور پر بشری مانیکا اور اس کے سابقہ شوہر اور بیٹے کی جانب سے بیانات کے ساتھ ساتھ اصل خبر کا کھوج لگانے میں مصروف رہا ۔

تین دن کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر عمران خان نے پے در پے آج چھ ٹوئٹس کیۓ جنہوں نے میڈیا میں دوبارہ آگ لگا دی ہے ۔وائرل ہونے والے ان ٹوئٹس میں سب سے پہلے ٹوئٹ میں کہا

 

پچھلے تین دن سے مجھے لگ رہا ہے کہ یا تو میں نے کوئی بنک لوٹ لیا ہے یا پھر حکومت کے خزانے سے لاکھوں ڈالر بیرون ملک غیر قانونی طور پر بھجوا دیۓ ہیں ۔یا پھر ماڈل ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر خونریزی کا حکم دیا یا پھر بھارت کو ملک کے قیمتی راز بیچ دیۓ ہیں ۔میرا جرم تو صرف اتنا ہے کہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں ۔

 

دوسرے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے چلائی جانے والی بدترین میڈیا کیمپین کے باوجود بھی میری اس عزت میں کمی نہیں آسکتی جو اللہ تعالی نے مجھے دی ہے

 

جہاں تک میرے بچوں میرے خانداں اوربشری بی بی کے  انتہائی عزت دار گھرانے کا تعلق ہے اس کو نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے

 

ان کے ان بدترین حربوں کے سبب مجھے اور طاقت مل رہی ہے کہ میں ان کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ مزید طاقت کے ساتھ کر سکوں

 

پانچویں ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ چالیس سال سے شریف خاندان اور ان کے گھٹیا کردار سے واقف ہوں مگر میں نے کبھی بھی اس بارے میں زبان نہیں کھولی

 

آخر میں عمران خان نے اپنے سپورٹرز اور چاہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دعا کریں کہ اللہ تعالی ان کو ان خوشیوں سے نوازے جو کہ گزشتہ کچھ سالوں سے ان سے دور تھی ۔

عمران خان کے ان ٹوئٹس نے حکومتی حلقوں میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ  شریف خاندان عمران خان کے ان ٹوئٹس کا کیا جواب دیتے ہیں اور عمران خان کی شادی کا یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ۔

 

To Top