بشری بی بی اب بھی اپنے نام کے ساتھ ۔۔۔۔ کا نام جوڑتی ہیں ۔اس انکشاف نے سوشل میڈیا پر نئl بحث چھیڑ دی

پاکستان تحریک انصاف کے چئر پرسن عمران خان الیکشن مہم کے باقاعدہ آغاز سے قبل ستائیس رمضان المبارک کی رات خانہ کعبہ پر عمرے کی ادائگی اور دعا کے لیۓ گۓ ان کا یہ سفر پاکستانیوں کے لیۓ گرما گرم خبروں کا وسیلہ بن گيا اس سفر کے لیۓ خصوصی چارٹر طیارے کا اہتمام کیا گیا

اس سفر میں عمراں خان اور ان کی موجودہ بیگم بشری بی بی ،علیم خان اور ان کی بیوی اور عمران خان کے دوست ذلفی بخاری اور ان کے دوست عون ان  کے ہمراہ تھے خصوصی چارٹر طیارے کے ذریعے کیۓ جانے والا یہ سفر انتہائی مہنگا سفر کہا جا رہا ہے ماہرین کے مطابق یہ سفر کم از کم ایک کروڑ روپےکی لاگت کا حامل ہو گا

اس کے بعد دوسری خاص بات جو اس سفر میں سب کو چونکا دینے والی تھی  وہ اس جہاز میں سفر کرنے والے مسافروں کی لسٹ تھی جس میں عمران خان کی تیسری بیاہتا بیوی کا نام بشری خاور مانیکا درج ہے اس کے ساتھ ان کا پاسپورٹ نمبر بھی درج ہے ۔اس معاملے میں سب سے غور طلب نقطہ یہ ہے کہ بشری اپنے پرانے شوہر کا نام کس قانون کے تحت استعمال کر رہی ہیں حالانکہ ان کو طلاق ہو چکی ہے

عمران خان کی خانگی زندگی ہر لمحہ کسی نہ کسی اتار چڑھاؤ کی زد میں رہتی ہے وہاں یہ خبرکہ اب تک عمران خان کی بیوی نے اپنے شوہر یعنی عمران خان کے نام کا پاسپورٹ تک نہیں بنوایا ہے بہت سارے سوالیہ نشان اٹھا رہا ہے

اس سفر کی ایک اور خاص بات مدینہ کی سرزمین پر عمران خان کا جہاز سے ننگے پاؤں اترنا تھامدینہ کے موسم کے بارے میں جاننے والے لوگ اس بات کو سمجھ سکتے ہیں کہ اس کی تپتی سڑکوں پر ننگے پاؤں چلنا کیا معنی رکھتا ہے ۔اس حوالے سے لوگوں میں طرح طرح کی قیاس آرائيوں نے جنم لیا

https://www.facebook.com/hasanmalik.khi/videos/1704215679697091/

اس بارے میں بات کرتے ہوۓ عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی سرزمین ہمارے پیارے نبی کے حوالے سے بہت مقدس ہے اور ایک عاشق رسول کی حیثیت سے اپنے نبی کے احترام اور ان کی محبت میں عمران خان نے بغیر جوتوں کے اس شہر میں داخلے کا فیصلہ کیا

اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اس بار کے الیکشن میں وزیر اعظم کی کرسی پر رونق افروز ہو پاتے ہیں یا نہیں ۔ان کی دعائیں ان کی کامیابی میں کس حد تک مددگار ثابت ہو پائيں گی

To Top