عمران خان کا شمار پاکستان کے ان مردوں میں ہوتا ہے جنہوں نے جب تک شادی نہ کی تھی تو پورے پاکستان کو یہ پریشانی تھی کہ وہ شادی کیوں نہیں کر رہے اور جب جمائما سے شادی کر لی تو پورا پاکستان اس بات پر پریشان تھا کہ ایک یہودی لڑکی سے شادی کیوں کی ۔یہ پریشانی اس وقت تک جاری رہی جب تک طلاق نہ ہو گئی
اس کے بعد پاکستانیوں کو یہ غم لگ گیا کہ دوبارہ شادی کس سے کریں گے جب ریحام خان سے شادی کی جو پاکستانی بھی تھی اور مسلمان بھی تو فکر اس بات پر تھی کہ اتنی تیز اور ماڈرن عورت سے شادی کیوں کی اور جب اس سے طلاق ہوئی تو اس پر بھی اعتراصات کی بارش ہوتی رہی ۔
اس کے بعد جب عمران خان نے بشری عرف پنکی جیسی باپردہ مزہبی عورت سے شادی کی تو اس کی شکل دیکھنے کی پریشانی اس قوم کو لاحق ہو گئی کچھ نے کہا خان نے اپنی شادی ے کے لیے ایک ہنستے بستے گھر کو برباد کر ڈالا کچھ نے کہا کہ پنکی درحقیقت جادو گرنی ہے جس نے عمران خان پر جادو کر کے اس سے شادی کر لی
Imran Khan and Bushra Maneka’s wedding is just a “Roohani Wedding”. Maneka’s calculated through chilla etc that Khan can only become PM if he marries Bushra Maneka. Khan would have divorced Bushra Maneka after GE2018 and then she would’ve remarried her first hubby. #Confirmed
— Usama Zafar (@Usama7) January 8, 2018
کچھ لوگوں نے تو مسلم لیگ ن کی محبت اور پاکستان تحریک انصاف کی دشمنی میں ایک قدم اور آگے بڑھا دیا اور یہاں تک کہہ دالا کہ عمران خان نے بشری مانیکا سے یہ شادی صرف اس لیے کی ہے کہ ملک کے اگلے وزیر اعظم بننے کے لیۓ یہ لازم ہے کہ وہ فرد بشری کا شوہر ہو ۔ الیکشن کے بعد عمران خان بشری کو دوبارہ طلاق دے دیں گے اور وہ اپنے پہلے شوہر سے شادی کر لیں گی ۔ یہ شادی صرف اور صرف ایک روحانی شادی ہے ۔
I want to know where are the women right champs who cry hoarse and lurid about respect? An unassailable woman is being constantly targeted and mocked. How does this blatant misogyny elude the feminists? pic.twitter.com/Y414beRn2z
— Baji Please (@BajiPlease) June 29, 2018
عمران خان کی بشری سے شادی کو لوگ عجیب و غریب تشبیہات سے تعبیر کر رہے ہیں ان کا یہ ماننا ہے کہ بشری مانیکا بنی گالہ میں خان کے وزیر اعظم بننے کے لیۓ جادو ٹونے کر رہی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ مختلف قسم کی چلہ کشی بھی کر رہی ہیں
ان کے اس دعوی میں صداقت اس لیۓ بھی نظر آرہی ہے کہ حال ہی میں بین القوامی میڈیا رپورٹر جب عمران خان کا انٹرویو لینے کے لیۓ بنی گالہ گۓ تو انہوں نے ایک جگہ پر کچے گوشت کو رکھے دیکھ کر اس کے بارے میں استفار کیا تو ان کو بشری بی بی نے یہ جواب دیا کہ یہ گوشت بنی گالہ میں موجود جنوں کے کھانے کے لیۓ رکھا گیا ہے
#BushraManika “Bushra Maneka” she seems to be like the actor of Games of Throne who has been telling his master would one day be the king of 7 thrones but always leading his master to disaster! Witch of Games of Throne pic.twitter.com/6hO5Dy2Ss9
— Epitome (@Buttxeeshan) January 7, 2018
اس حوالے سے کچھ افراد نے تو بشری مانیکا کو مشہور ٹی وی شو گیم آف تھرون کی اس چڑیل سے تشبیہ دے ڈالی جو اپنے مالک کو بتاتی ہے کہ دنیا کے سات تختوں کا حکمران بننے کے لیۓ اس کو کیا کیا عمل کرنے چاہیۓ ہیں یہ ایک الگ بات ہے کہ اس چڑیل کی تمام ہدایات ہمیشہ اپنے مالک کے لیۓ نئی مصیبتوں کا سبب بن جاتے ہیں
اگر دیکھا جاۓ تو عمران خان کے ساتھ بھی ایسا ہی تو ہو رہا ہے پہلے جب وہ بشری بی بی کے مشورے پر عمرے کے لیۓ گۓ تو زلفی بخاری کا کیس سامنے آگیا اور اس کے بعد جب بشری بی بی کی ہدایات کی روشنی میں ان کی پیروی کرتے ہوۓ بابا فرید گنج شکر کے مزار پر گۓ تو وہاں پر سجدہ کرنے کے سبب ان پر کفر کے فتوی لاگوہو گۓ
ابھی الیکشن میں پچیس دن رہتے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ بقول لوگوں کے عمران خان نے یہ شادی صرف وزير اعظم بننے کے لیۓ کی ہے تو اس شادی کے نتیجے میں نہ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں اس سارے معاملے کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرۓ گا
