جمائما خان اور بشری مانیکا نے عمران خان کی حمایت میں ایسا کیا کہہ دیا کہ دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئیں

عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف 2018 کے الیکشن جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے عمران خان جن کو ماضی میں قوم کرکٹ کے اس آل راونڈر کے طور پر پہچانتی تھی جس نے اس قوم کو اپنی سربراہی میں 1992 میں ورلڈ کپ کا تحفہ دیا تھا بحیٹیت کھلاڑی اپنی مسحورکن شخصیت کے سبب ہمیشہ سے ہی صنف مخالف کے لیۓ خصوصی کشش کا حامل رہی ہے

[adinserter block= “3”]

جمائما گولڈ اسمتھ

ایک طویل عرصے تک کنوارے رہنے اور ایک پلے بواۓ کے طور پر زندگی گزارنےکے بعد جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو قرعہ فال جمائما کے نام نکلا جس نے ایک جانب تو بہت ساری خواتین کو مایوسی کا شکار کیا تو دوسری جانب ایک بڑے مزہبی حلقے کی جانب سے بھی جمائما کے مزہب کو لے کر بہت زیادہ تنقید کی گئی

یہ سلسلہ اس حد تک بڑھا کہ دو بیٹوں کی پیدائش کے بعد مجبورا جمائما خان کو عمران خان سے علیحدگی اختیار کرنی پڑی کیوں کہ عمران خان کسی صورت پاکستان چھوڑنے پر آمادہ نہ تھے اور جمائما کو پاکستان کے لوگ اور سیاسی حلقے قبول کرنے کو تیار نہ تھے

 

بظاہر تو ان دونوں کے بیچ میں علیحدگی ہو گئی مگر اس کے باوجود بیٹوں کے سبب ان کا تعلق برقرار رہا اور عمران خان کے ہر مشکل وقت میں دور بیٹھ کر بھی جمائما کی سپورٹ عمران خان کے شامل حال رہی

الیکشن جیتنے کے بعد بھی جمائما نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے نہ صرے عمران خان کو جیت کی مبارکباد دی بلکہ ان کی بائیس سالہ اس جدوجہد کو ان کے بلند حوصلے اور ان کی ہمت کو داد دی اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ بلاآخر ان کے بیٹے کا باپ وزير اعظم بننے میں کامیاب ہو گیا ہے

ریحام خان

پاکستان تحریک انصاف جب اپنی کامیابیوں کا سفر تیزی سے طے کر رہی تھی اس وقت دھرنے کے دوران عمران خان کی نگاہ انتخاب ریحام خان پر پڑی یہ الیکشن 2013 سے قبل کا زمانہ تھا جس زمانے میں عمران خان کی سیاسی مصروفیات عروج پر تھیں اور کافی لوگوں کو اس بات کا یقین تھا کہ عمران خان ہی ملک کے اگلے وویر اعظم ہوں گے اس وقت میں ریحام خان کے ساتھ عمران خان کی شادی کو تمام حلقوں نے اس سوچ کے ساتھ لیا کہ عمران خان نے خاتون اول کے طور پر ریحام خان کا انتخاب کیا

مگر یہ شادی زیادہ عرصے تک نہ چل سکی اور ایک سال ہی کے بعد یہ طلاق کے فیصلے تک جا پہنچی جس کے بعد ریحام خان بقول لوگوں کے مسلم لیگ ن کی آلہ کار بن گئیں اور عمران خان کی مقبولیت کے گراف کو کرانے کے لیۓ وقتا فوقتا عمران خان کے خلاف بیانات دیتی رہیں

 

الیکشن 2018 سے قبل وہ اپنی ایک آپ بیتی بھی منظر عام پر لے کر آئیں جس میں انہوں نے اپنے اور عمران خان کی ازدواجی زندگی کے ان پہلوؤں کو بھی تحریر کیا تھا جس کے بارے میں کوئی بھی عورت سوچ بھی نہیں سکتی مگر ان کی کردار کشی کی تمام کوششوں کے باوجود عمران خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگۓ اس موقع پر ان کا ٹوئٹ بھی سامنے آیا جس میں وہ ایک بلی کے ساتھ کھڑی ہیں اورا نہوں نے کیپشن لگایا ہے کہ اس واری بلی

ان کی اس تصویر کو دیکھ کر بے ساختہ یہی خیال آرہا ہے کہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے

بشری مانیکا

بشری مانیکا کے ساتھ عمران خان کی شادی کو بہت سارے حلقوں میں انتہائی حیرت کی نظر سے دیکھا گیا عمران خان کا شمار انتہائی لبرل حلقوں میں ہوتا ہے وہاں ایک ایسی بیوی کا انتخاب جو کہ پردے کی سخت پابند ہو سخت مزہبی اور روحانی کردار کی حامل ہو بہت حیرت انگیز ہے

مگر اس حوالے سے لوگوں کا ماننا ہے کہ عمران خان ک بشری مانیکا کے ساتھ شادی کا مقصد ہی روحانی تھا الیکشن کی فتح کے بعد بشری مانیکا کی جانب سے بھی ایک پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف جیتنے والوں کو مبارکباد دی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمام غریبوں ۔بے سہارا بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کو پیغام دیا ہے کہ عمران خان اب ان سب کا سہارہ بنے گا اور ان کے لیۓ کام کرے

[adinserter block= “15”]

عمران خان کے نام کے ساتھ جڑی ان تینوں خواتین کے ان پیغامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اگرچہ عمران خان اب بشری مانیکا کے شوہر ہیں مگر ان کی سابقہ بیویاں اب تک عمران خان سے جڑی خبروں کو اہیمت دیۓ بنا نہیں رہ سکتیں

 

To Top