عمران خان نے عائشہ وارثی کو صرف پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بنایا ہے یا۔۔۔

عمران خان کی شادی ایک ایسا موضوع ہے جس کے بارے میں ان لوگوں کو بھی دلچسپی ہوتی ہے جن کا سیاست سے دور دور تک واسطہ نہیں ہوتا ۔ اس حوالے سے آنے والی کوئی بھی خبر فوری طور پر  وائرل ہو جاتی ہے ۔

حال ہی میں میڈیا میں مشہور فیشن ڈیزائنر عائشہ وارثی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کو صحافتی حلقے انتہائی معنی خیز نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ مشہور صحافی عارف نظامی، جنہوں نے عمران خان کی ریحام خان سے شادی کی خبر بھی سب سے پہلے دی تھی۔ کا کہنا ہے کہ عائشہ وارثی کی شمولیت کے وقت عمران خان کا لباس و انداز کوئی اور ہی داستان بیان کر رہا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان جاگرز پہنے ہوۓ گلے میں مفلر ڈالے بہت ہی متاثر کن شخصیت کے حامل نظر آرہے ہیں ۔ اس کے بعد ان کے چہرے کے تاثرات اور جوش یہ ثابت کر رہا ہے کہ عائشہ وارثی کی شمولیت کوئی عام شمولیت نہیں ہے۔

عارف نظامی کے مطابق عمران خان ایک سرٹیفائڈ کنوارے ہیں۔ اور اس طریقے سے ایک خوبصورت خاتون کی شمولیت وہ بھی اتنی تیاری سے کروانا کافی معنی خیز ہے ۔ امیدیں دونوں جانب سے ہو سکتی ہیں ۔تاہم یہ نہ سمجھا جاۓ کہ عارف نظامی صاحب زبردستی شادی کروا رہے ہیں ۔

سوشل میڈیا میں بھی اس شمولیت کے حوالے سے کافی تبصرے سامنے آرہے ہیں ۔کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ عمران خان صاحب نے عائشہ وارثی صاحبہ کو ہزارہ ڈویژن کا وومن ونگ کا صدر بھی نامزد کر دیا ہے ۔

 

مگر بعد میں اس حوالے سے ہزارہ ڈویژن کی صدر مومنہ کی جانب سے تردید بھی سامنے آگئی ۔ ان خبروں میں کیا صداقت ہے اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کر سکتا ہے ۔

To Top