“میں ہوں اور میرے ساتھ بھی میں ہوں” اداکار عمران اشرف کے بھولا کے کردار میں اس ڈائیلاگ کے پیچھے چھپی کہانی سامنے آگئی

عمران اشرف، بھولا

اداکار عمران اشرف کا نام موجودہ دور میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ان کے کریڈٹ پر مشکل اور مختلف کرداروں کی ایک لسٹ ہے حالیہ دنوں میں الف اللہ اور انسان میں خواجہ سرا کا کردار ہو یا دل موم کا دیا کے ایک نوجوان محبت میں ناکام لڑکے کے کردار کی بات ہو یا پھر رانجھا رانجھا کردی کے بھولے کا کردار ہو یہ سارے ایسے کردار ہیں جن میں اپنی اداکاری سے عمران اشرف نے خود کو ایک بہترین اداکار ثابت کیا ہے

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوۓ عمران اشرف کا یہ ماننا ہے کہ وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی شخصیت کسی اطالوی ہیرو جیسی نہیں ہے جس کو اسکرین پر دیکھتے ہی لوگ اس کے عاشق ہو جائیں اسی وجہ سے انہوں نے بھرپور محنت کی کہ کسی نہ کسی طرح سے لوگوں کو اپنی اداکاری سے متاثر کریں

موجودہ ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں بھولے کے کردار کو دیکھتے ہوۓ بی بی سی والوں نے عمران اشرف کو اداکاروں ک اداکار کا خطاب دے دالا ہے اس حوالے سے عمران اشرف کا یہ کہنا تھا کہ بھولا ایک کردار نہیں ہے بلکہ وہ میرا بیٹا ہے مجھے اس سے پیار ہے میں نے اس کردار کو اپنے اندر رکھ کر پالا ہے

عمران اشرف ہیرو نہیں اداکار ہیں

عمران اشرف خود کو ہیرو کے بجاۓ اداکار کہلاۓ جانا پسند کرتے ہیں ان کا یہ ماننا ہے کہ ایک اچھا انسان ہی درد کو محسوس کر سکتا ہے اور پھر اس درد کو اپنے کردار میں ڈھال دیتا ہے الف اللہ اور انسان کے بارے میں ان کا کہنا یہ تھا مجھے جب خواجہ سرا کا کردار ملا تو اس کردار کو کرنے سے پہلے میں نے خود کو یہ تسلیم کروایا کہ میں خود ہیجڑہ ہوں اس کے بعد میں نے اس کردار کو نبھایا

بھولے کے کردار کے حوالے سے جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا اس کردار سے آپ پر اس طرح کے کرداروں کی چھاپ تو نہیں لگ جاۓ گی تو انہوں نے کہا کہ بھولا درحقیقت اس ڈرامے کا ہیرو ہے اس کردار مین اتنی تہیں ہیں جس کا ہر رنگ انوکھا ہے اپنے آئندہ عزائم کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ کوشش جاری رکھیں گے کہ الگ الگ طرح کے کردار ہی ادا کریں

عمران اشرف کی کامیابیوں کا سفر ابھی جاری ہے جس میں سب سے زیادہ ہاتھ ان کی محنت کا ہے ایک طویل عرصے بعد پاکستان کی شو بز انڈسٹری کو ایک ایسا اداار ملا ہے جس میں خود کو منوانے کا جنون اور کچھ کر گزرنے کا جزبہ ہے امید ہے کہ آئندہ بھی وہ اسی طرح کچھ ہٹ کر کام کرتے رہیں گے

To Top