مشہور اداکار عمران عباس نے بلاآخر شادی کا فیصلہ کر لیا لڑکی کون ہے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پاکستان شو بز انڈسٹری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے ہیرو خوبصورتی اور اسمارٹنس میں دنیا کے خوبصورت ترین مردوں میں شمار ہوتے ہیں

ماضی میں وحید مراد اور ندیم اور حالیہ دنوں میں فواد خان اور عمران عباس کا شمار ایسے ہی اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی مردانہ وجاہت اور خوبصورتی انہیں دیگر تمام اداکاروں سے ممتاز کرتی ہے

عمران عباس کا غیر شادی شدہ ہونا بھی خواتین اور خصوصا لڑکیوں میں ان کو زیادہ مقبول بناتا ہے ان کا سوفٹ امیج اور خوبصورت سنہری آنکھیں کسی بھی لڑکی کا آئيڈيل ہو سکتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب حالیہ دنوں میں ایک پرائیویٹ پروگرام میں عمران عباس نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں اور ان کی یہ شادی لو میرج ہو گی اس خبر نے کافی لڑکیوں کو ششدر رکھ دیا

 

ان کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ اگلی بار اگر وہ انٹرویو کے لیۓ آۓ تو ان کے ساتھ ان کا بچہ بھی ہو

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ شادی ہوئی نہیں ابھی اور عمران عباس بچے کی تیاری کرنے لگے

اس موقع پر محبت کے حوالے سے عمران عباس نے یہ بھی کہا کہ وہ اب عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں ان کو کم عمر لڑکوں کی طرح کی جزباتی محبت نہیں ہو سکتی بلکہ اب ان کو شادی کے لیۓ محبت کے ساتھ ساتھ دوسری چیزوں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے

اس موقع پر کچھ لوگوں نے انکشاف کرتے ہوۓ کہا کہ ان کی ہونےوالی بیوی کا نام مونا لیزا (سارہ لورین) ہے جس کے بارے میں گزشتہ سال سے افواہیں گردش کر دہی تھیں کہ وہ انہی سے شادی کریں گے

جب کہ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ وہ پہلے ہی شادی کرچکے ہیں

کچھ جزباتی عمران عباس کی چاہنے والیوں نے تو یہ خبر سن کر خودکشی کی دھمکی بھی دے ڈالی

جب کہ کچھ لوگوں نے ان کی بیوی کو دیکھنے کی خواہش کے تجسس کے ساتھ ساتھ ان کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار بھی کر ڈالا

بہرحال عمران عباس کسی سےبھی شادی کریں ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی وہ اس بات سے بھی پردہ اٹھائيں گے کہ ان کی ہونے والی بیوی کون ہے ان کے چاہنے والے اس کو دیکھنے کے لیۓ شدت سے منتظر ہیں

To Top