کورونا کو شکست دینے کے لیے مدافعتی نظام مضبوط بنائیں،طبی ماہرین

قوت مدافعت

دنیا بھر میں کورونا وائرس اس تیزی سے پھیلا جیسے دیمک کسی لکڑی کو تیزی سے کھا جاتی ہے۔ کورونا سے اب تک لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ ماہرین صحت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے قوت  نظام کی مضبوطی کو اہم قرار دے رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق انسانی  مدافعتی نظام جسم کا ایک پیچیدہ نظام سمجھا جاتا ہے جس میں جسم کے بہت سے مختلف حصے ہم آہنگی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں  اسی لیے اس نظام کو مضبوط بنانا بے حد ضروری ہے۔

Sheknows

مضبوط مدافعتی نظام انتہائی اہم

مضبوط مدافعتی نظام ایک تندرست انسانی جسم  میں پیدا ہونے والے انفیکشن اور بیماریوں کو مات دیتا ہے۔ انسان کیا کھاتا ہے،کیا پیتا ہے؟کتنی ورزش کرتا ہے؟ یہ سب چیزیں قوّت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایمیون سسٹم کی مضبوطی کے لیے وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کا ضرور انتخاب کریں۔

لیموں کا استعمل

Stylecraze

لیموں کا استعمال،وٹامن سی کا بہترین ذریعہ

لیمو پانی کا استعمال قدیم چینی روایت ہے۔ صبح سویرے اٹھ کر ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیمو نچوڑ کر استعمال کرکے اپنے دن کا آغاز کریں،  یہ نا صرف جسم کو تروتازہ رکھتا ہے بلکہ اس کا روزانہ استعمال  نظامِ ہاضمہ پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ وٹامن سے بھرپور لیمو قوت مدافعت کے نظام کے لیے بے حد معاون ہے، جبکہ یہ پانی جسم سے تمام مضر ذرّات بھی باہر نکالتا ہے۔

ڈرائی فروٹص

Researh-Snipers

پروٹین سے بھرپوراسنیکس نظام قوت کے لیے بہترین

پروٹین نا صرف خون میں شکر کی مقدار کو معتدل رکھتا ہے بلکہ یہ جسم کو توانا بھی رکھتا ہے، پروٹین کا استعمال قوت مدافعت کو مضبوط کرنے کے لیے بے حد اہم ہے۔اکثر افراد شام  کے اوقات میں کچھ نہ کچھ کھانے کے شوقین ہوتے ہیں ایسے میں بسکٹس اور کیک اور چپس   وغیرہ جیسی چیزوں  کا استعمال  فوری ترک کردیں ۔ماہرین کے مطابق  خشک میوے جات، ابلے ہوئے انڈے یا پروٹین سے بھرپور اسنیکس کا استعمال نظامِ قوت مدافعت کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے اور پروٹین کا استعمال قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے

آنلہ کی خصوصیات

Freepik

وٹامن سی کی خصوصیات سے بھرپور آملہ

اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن کی خصوصیات سے بھرپور آملہ انسانی قوت مدافعت کو بڑھانے میں  انتہائئی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آملہ کا روزانہ استعمال  آپ کو کورونا وائرس جیسے جراثیم  سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوگا۔ صبح ناشتے میں آملہ کا  استعمال بہت فائدہ مند ہے

آپ آملہ کو مختلف طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں جیسے صبح ناشتے میں آملہ کھا سکتے ہیں اور آملے کا اچار بھی کھاسکتے ہیں۔وٹامن سی کے خزانے سے مالا مال آملہ کو طبی ماہرین دمہ کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند قرار دیتے ہیں۔ جسم میں خون کی کمی دورکرنے کے ساتھ ہیمو گلوبن کی سطح  میں بھی اضافہ ہو ہے ۔ جو قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ادرک والی چائے

Teafloor

شہد،تلسی اور ادرک کا ااثر انگیز استعمال

نزلہ زکام اورفلو کی شکایت میں  تلسی اور ادرک کی چائے   کسی دوا کی طرح اپنا جادو دکھاتی ہے  ۔ ماہرین طب کہتے ہیں تلسی اور ادرک کا قہوہ قوت مدافعت بڑھانے  کابہترین ذریعہ  ہے۔ایک کپ پانی ابال کر اس میں چند پتے تلسی ،ایک ٹکڑا ادرک اور ذرا سی کالی مرچ ڈ الدیں اور کچھ دیر پکائیں ۔ مزےدار  سے اس قہوے کا جادو آپ کو ترو تازگی بخشنے کے ساتھ ایمیوں سسٹم کو بھی مضبوط کرے گا۔ اس کے علاوہ تلسی کے چند پتے  او ر ایک ٹکڑا ادرک  پیس لیں  پھر اس میں شہد ملا لیں  ۔ صبح شام ایک چمچا اس آمیزے کو کھنے سے نظام قوت بڑھتی ہے۔

وٹامن ڈی

CareSpot

وٹامن ڈی اور آپ کا ایمیون سسٹم

امیون سسٹم یا مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں وٹامن ڈی کا کلیدی کردار ہے۔ یہ جسم میں موجود جراثیم سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔سورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، صبح سویرے 10 سے 15 منٹ کے لیے دھوپ میں بیٹھ جائیں آپ خود کو توانا محسوس کریں گے۔اپنی روز مرہ کی غذا میں وٹامن ڈی سے بھر پوراشیاء شامل کریں ، مچھلی ، پنیر، انڈے کی زردی اور کچھ مشرومز میں وٹامن ڈی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ جو آپ کو کورونا کو شکست دینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

To Top