ہم ٹی وی کا نیا ڈرامہ سیریل ‘میں ماں نہیں بننا چاہتی’ معاشرے کے لۓ ایک سوال

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو یہ فخر حاصل رہا ہے کہ اس نے بھیڑ چال کا شکار ہونے کے بجاۓ ہمیشہ ایسے موضوعات کا انتخاب کیا ہے جن کی حیثیت ناسوروں کی ہوتی ہے اور جو اندر ہی اندر ہمارے معاشرے کو اور ان کی اقدار کو کھا رہے ہوتے ہیں ماضی قریب ہی میں بننے والے ڈراموں اڈاری ،سمی ،التجا، وغیرہ جیسے ڈرامے اس کی ایک اہم مثال ہیں ۔

اس بار بھی ہم ٹی وی کا آنے والا ڈرامہ میں ماں نہیں بننا چاہتی میں ڈرامہ رائٹر پریسا صدیقی اور مصطفی ہاشمی نے معاشرے کے ایک ایسے ہی موضوع پر قلم اٹھایا ہے ۔ڈرامے کی ڈائریکشن فرقان آدم نے دی ہے اور نمایاں اداکاروں میں رباب ہاشم ، علی عباس ، اور روبینہ اشرف شامل ہیں ۔

Mein Maa Nahin Banna Chahti – Teaser 1

Mein Maa Nahin Banna Chahti Coming Soon on #HUMTV

Posted by Mein Maa Nahin Banna Chahti on Monday, October 2, 2017

ڈرامے کے ٹیزر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کا موضوع اور کہانی ایسے گھرانے کے گرد گھومتی ہے جہاں پر بیٹے کی پیدائش کی خواہش ہوتی ہے اور بیٹیوں کی پیدائش کو ناگوار اور منحوسیت کی علامت سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔یہاں تک کہ گود بھرائی کی رسم کے دوران بھی حاملہ عورت کو ان تمام عورتوں سے دور رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے جو کہ بیٹیوں کی ماں ہیں ۔

Mein Maa Nahin Banna Chahti – Teaser 2

Mein Maa Nahin Banna Chahti Coming Soon on #HUMTV

Posted by Mein Maa Nahin Banna Chahti on Monday, October 2, 2017

ایک اور اہم نقطہ جو اس ڈرامے کے ٹیزر سے ظاہر ہو رہا ہے وہ یہ ہے کہ اس سارے عمل میں عورتیں ہی ملوث ہوتی ہیں یعنی ایک عورت ہی اپنی جیسی دوسری لڑکی کی پیدائش اپنے لۓ ناگوار سمجھتی ہے ۔

اگرچہ یہ موضوع کوئی نیا موضوع نہیں ہے اس پر بارہا ڈرامے بن چکے ہیں مگر اس کے باوجود معاشرے کے اندر آج بھی بہت سارے گھرانوں میں یہ برائی کم یا ذیادہ مگر بدرجہ اتم موجود ہے ۔شائقین اس ڈرامے کے شدت سے منتظر ہیں اور ہم بھی امید رکھتے ہیں کہ یہ ڈرامہ عمومی رویوں کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرے گا

To Top