ہم اسٹائل ایوارڈ: کس کے حصے میں کونسا ایوارڈ آیا؟

ستاروں کی جگمگاہٹ لۓ ،اداکاراوؤں کے خوبصورت انداز اور جلوے سے بھرپور دوسرے ہم اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کراچی ایکسپو سنٹر میں ہوئی ۔اس تقریب کو آنکھوں کو خیرہ کرنے والی تیز روشنیوں سے تعبیر کی جاۓ تو کچھ ایسا غلط نہ ہو گا ۔ نت نۓ فیشن سے بھرپور لباس ،اور اس پر مشہور اور دلپزیر اداکاروں کا ہجوم میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لۓ کافی تھے ۔

تقریب کا آغاز مشہور اداکارہ صبا قمر  نے اپنی حیران کن پر فارمنس سے کیا ۔قندیل بلوچ کی زندگی پر بناۓ جانے والے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ صبا قمر نے ہمیشہ ہر کردار اتنے بہترین انداز میں ادا کیا کہ ان کی جگہ شائقین کے دل میں اور مضبوطی سے بڑھتی جا رہی ہے ۔ ہم اسٹائل ایوارڈ کی میزبانی میں ان کے ساتھ علی کاظمی اور فرحان سعید بھی موجود تھے ۔جنہوں نے علی گل پیر کے اسکرپٹ کو بہت اچھے طریقے سے نبھایا ۔

The Greatest Unveiling is here! Saba Qamar, Ali Kazmi & Farhan Saeed to host the QMobile HUM Style Awards#QMobileHumStyleAwards #QHSA17 #Hosts #JazibQamar

Posted by HUM Style Awards on Tuesday, October 17, 2017

ہم اسٹائل ایوارڈ کے لۓ سجاۓ گۓ اسٹیج پر قرۃ العین بلوچ اور عاطف اسلم نے سروں کا ایسا جادو بکھیرا کہ سب ہی جھوم اٹھنے پر مجبور ہو گۓ ۔ اس کے علاوہ عاصم اظہر، فرحان سعید، عائشہ عمر، سائرہ شہروز اور احسن خان نےاپنی پرفارمنسز سے سماں باندھ دیا ۔

جن لوگوں نے ایوارڈ حاصل کۓ ان کے نام کچھ اس طرح ہیں

بہترین ماڈل فی میل : صدف کنول

 

بہترین ماڈل میل :سلمان ریاض

سب سےزیادہ ٹی وی کے اسٹائلش میزبان : ایچ ایس واۓ اور حمزہ علی عباسی

سب سے زیادہ اسٹائلش کھلاڑی : شعیب ملک

اسٹائل آیکون :عاطف اسلم

Atif Aslam wins QMobile Style Icon at QMobile Hum Style Awards. #QHSA17 #QMobileHumStyleAwards @qmobilepk

A post shared by HUM Style Awards (@humstyleawards) on

سب سے ذیادہ اسٹائلش ٹیلی وژن اداکارہ :عائشہ عمر

سب سے ذیادہ اسٹائلش فلمی  اداکارہ :صنم سید

سب سے ذیادہ اسٹائلش فلمی اداکار : عثمان خالد بٹ

 

خوبصورت چہروں سے سجی یہ محفل اداکاروں کی اور فیشن کی صنعت میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔امید ہے یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا ۔

To Top