ڈرامہ اڈاری سے شہرت پانے والی ڈری سہمی حنا الطاف کو سب ٹی وی دیکھنے والے اس کی اداکاری کے باعث موجودہ دور کی اداکاراوں میں ایک مثبت مقام دیتے ہیں چونکہ حنا الطاف کی شناخت ڈرامہ اڈاری کے بعد ہوئی تو اسی سبب اس کا امیج شائقین کی نظر میں ایک ڈری سہمی مشرقی تابعدار بیٹی کا ہی ہے ۔
اسی سبب اس کے بعد بھی حنا الطاف نے جتنے بھی ڈرامے کیۓ ناظرین نے اس کے مشرقی امیج ہی کو پسند کیا اور اگر کسی ڈرامے میں اس نے تیز ترار لڑکی کا کردار ادا کیا بھی تو اس کو وہ مقبولیت حاصل نہ ہو سکی جس کی وہ خواہشمند تھی مگر شو بز کی اس انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے لیۓ مختلف کرداروں کی ضرورت ہوتی ہے
اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوۓ گزشتہ دن حنا الطاف نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپنی ایک بولڈ تصویر اپ لوڈ کر ڈالی جس کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ وہ مشرقی لڑکی کے ساتھ ساتھ بولڈ اور گلیمرس کردار بھی ادا کر سکتی ہیں مگر اس کے نتیجے میں اداکارہ حنا الطاف کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک بھونچال آگیا
دیکھنے والوں نے اگرچہ ان کو سیکسی اور نہ جانے کیا کیا کہہ ڈالا ان کی اس پوسٹ پر لوگوں کے اخلاق سے گرے ہوۓ تبصروں کے انبار لگ گۓ
کچھ لوگوں نے حنا الطاف کو مشورہ دے ڈالا کہ وہ اپنا پرانا امیج ہی قائم رہنے دیں اور اس طرح کے لباس میں تصویریں نہ لگائیں تو بہتر ہے
کچھ لوگوں نے تو ان پر پوری تبلیغ کر ڈالی جس میں گناہ ثواب کا فلسفہ بیان کر دیا گیا اور اداکارہ حنا الطاف کو ان کے اس لباس اور انداز پر شرم دلانے کی پوری کوشش کر ڈالی
لوگوں کے ان تبصروں سے اداکارہ حنا الطاف کو کم از کم اس بات کی خوشی ضرور حاصل ہوئی ہو گی کہ لوگوں نے نہ صرف ان کے اس بدلے ہوۓ انداز کو محسوس کیا بلکہ اس پر تبصرے کر کے اس کو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کر دیا ہے
اداکارہ حنا الطاف کے اس بدلتے ہوۓ روپ کا سبب کچھ بھی ہو مگر بدقسمتی سے ہماری شو بز انڈسٹری اس بھیڑ چال کا شکار ہو گئی ہے جہاں اداکاراوں کو اس کی صلاحیتوں کے بجاۓ ان کی بولڈنس اور گلیمرنس کی بنیاد پر جانچا جاتا ہے