کسی سیانے کا قول ہے کہ ہر کامیاب انسان کے پیچھے کوئی کہانی ہوتی ہے جو اس کی کامیابی کے پیچھے چھپی ہوتی ہے اس سیانے کے اس بات کی تصدیق معصوم چہرے اور خوبصورت مسکراہٹ والی حنا الطاف کی باتیں سن کر سچ ثابت ہو جاتی ہے ۔ معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوۓ انہوں نے اپنی زندگی کے بہت سارے ایسے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا جن کو سن کریہ یقین ہو جاتا ہے کہ کامیابیوں تک کا سفر بہت پر پیچ گھاٹیوں سے ہو کر گزرتا ہے
اگرچہ ابھی تک یہ انٹرویو پورا تو سامنے نہیں آسکا ہے مگر اس کے ٹیسر ہی میں حنا الطاف نے جن باتوں سے پردہ اٹھایا ہے ان کو سن کر یہ یقین ہو جاتا ہے کہ اگر کامیابی کی لگن کسی بھی انسان کے اندر ہو تو وہ راستے کی تمام مشکلوں کا مقابلہ کر کے ایک نہ ایک دن منزل مقصود تک ضرور پہنچ جاتا ہے
اپنے اس انٹرویو میں حنا الطاف نے اپنے اداکاری کے شوق اور اپنی ماں کے اس حوالے سے بدترین مخالفت کے بارے میں بتایا ہے ان کا کہنا یہ تھا کہ وہ جب بھی اپنی کسی شوٹنگ کے بعد گھر واپس آتی تھیں تو ان کی ماں ان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا کرتی تھیں جس کی وجہ سے اکثر اوقات ان کے چہرے اور گردن پر نیل پڑے ہوتے جن کے بارے میں شوٹنگ کے دوران ان کے میک اپ آرٹسٹ استفار بھی کرتے مگر اس کے پاس اس کا کوئی جواب نہ ہوتا
حنا الطاف نے مزید یہ بھی بتایا کہ ایک دن ان کی والدہ جب مار رہی تھیں تو اس دوران ان کی چوڑی ٹوٹ کر حنا الطاف کی گال پر جا لگی جس کا نشان کافی دن تک ان کے چہرے پر رہا مگر ان سب باتوں نے ان کے ارادے اور کچھ بننے کے جنون کو کم کرنے کے بجاۓ مذید بڑھا دیا
حنا الطاف کا کہنا تھا کہ وہ جب شوٹنگ سے واپس آتی تھیں تو ان کی والدہ ان کو مارتے ہوۓ کہا کرتی تھیں کہ تم اداکاری کر کے واپس نہیں آرہی ہو بلکہ تم جسم فروشی یا طوائف کا پیشہ کرنے جاتی ہو حنا الطاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے بعد انہوں نے گھر چھوڑ کر اپنی محنتوں کو جاری رکھا
اس انٹرویو کے سامنے آنےکے بعد مذید حقائق بھی سامنے آئیں گے مگر حنا الطاف کی معصومیت کو دیکھ کر عقل حیران ضرور رہ جاتی ہے کہ اس ننھی سی اداکارہ نے کتنے کٹھن راستوں پر سفر کے بعد کامیابیاں حاصل کی ہیں