کیا آپ سر درد ختم کرنے کا یہ حیرت انگیز ٹوٹکا جاننا چاہیں گے ؟

گھر کے اندر بہت سارے معاملات میں آپ بے بس ہو جاتے ہیں ایسے اوقات پر لوگوں کے بتاۓ ہوۓ ٹوٹکے ہی آپ کا ساتھ دیتے ہیں اور ان ٹوٹکوں کے ذریعے آپ اپنی مشکلات سے نجات حاصل کرتے ہیں ۔ایسے ٹوٹکے جیسے آپ کے پاس دوسروں سے پہنچتے ہیں ویسے ہی آپ کا بھی فرض ہے کہ ان کو دوسروں تک پہنچائیں تاکہ دوسرے لوگ بھی ان سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

کیا آپ کے مہنگے اسمارٹ فون کی اسکرین پڑ بھی اسکریچ پڑ چکے ہیں ؟

10

ان اسکریچ سے نجات حاصل کرنے کا ٹوٹکا آپ کے گھر ہی پر موجود ہے ۔ ٹوتھ پیسٹ کی تھوری سی مقدار لے کر انگلی سے اس کو اسکرین پر لگائيں اور پھر کسی نرم گیلے کپڑے سے صاف کر لیں اس سے نہ صرف اسکریچز سے نجات مل جاۓ گی بلکہ آئندہ کے لۓ بھی ایک حفاظتی تہہ قائم ہو جاۓ گی ۔

سر درد سے فوری نجات حاصل کریں

9

کام کے دوران سر درد آپ کے کاموں کو دشوار بنا سکتا ہے اس کے حل کے لۓ ٹوٹکے آپ کے اپنے کچن میں موجود ہیں ۔ لیموں کو کاٹ کر پیشانی پر مسلیں اس کے سٹرک ایسڈ کی بو سے آپ کے اعصاب کو سکون ملے گا اور سر درد فوری طور پر بھاگ جاۓ گا ۔

نۓ تنگ جوتوں کو کھلا کریں

8

اگر آپ کے نۓ جوتے آپ کو تنگ کر رہے ہیں اور آپ کے پیر کو کاٹ رہے ہیں تو اس کے لۓ بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہمارے پاس اس کا بھی ٹوٹکا موجود ہے ۔موٹے موزے پہن لیں اگر موٹے موزے نہ ہوں تو پیر  میں ایک سے زیادہ موزے چڑھا لیں اور پیر جوتے میں ڈال لیں اور اس کے بعد چند منٹ تک اس جوتے کو ہئیر ڈرائیر سے گرم کریں ۔ چند ہی لمحوں میں جوتا آپ کے پیر کے مطابق کھل جاۓ گا ۔

کچن میں سے کسی بھی قسم کی بو کا خاتمہ کریں

7

کچن سے بو کے خاتمے کے لۓ فرائنگ پین میں تھوڑی مقدار میں سرکہ ڈال لیں اور اس کو اس وقت تک گرم کریں کہ وہ بخارات بن کر اڑ جاۓ ۔ اس کے اڑتے ہی ہر قسم کی بو کا بھی خاتمہ ہو جاۓ گا ۔

پنیر کو کش کرنے کے آسان ٹوٹکے جانیں

6

اکثر ڈشز میں پنیر کو کش کرکے ڈالنا ہوتا ہے مگر اس میں دشواری اس لۓ ہوتی ہے کہ پنیر آپس میں چپکنے لگتا ہے جس کے سبب کافی الجھن ہوتی ہے اس الجھن سے نجات حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کٹر کے بلیڈ پر تھوڑا سا پکانے کا آئل لگا دیں تو پنیر آسانی سے بغیر چپکے کش ہو جاۓ گا ۔

جوتے جلد سکھانے کے ٹوٹکے

5

بعض اوقات بارشوں کے موسم میں جوتے یا بوٹ گیلے ہو جاتے ہیں جو جلدی نہیں سوکھتے ۔ اس کا ٹوٹکا بھی آپ ہی کے کچن میں موجود ہے ۔فرائنگ پین میں تھوڑی دیر عام کھانے کے نمک کو گرم کر لیں پھر جراب پہن کر اس نمک کو پیر پر چھڑک لیں اور جوتا پہن لیں اس عمل کو دو سے تین بار دہرائيں جوتا خود بخود سوکھ جاۓ گا ۔

کپڑوں پر سے سیاہی کا داغ مٹائیں

4

کپڑوں پر سے سیاہی کا داغ مٹانے کے لۓ اس پر پہلے ایسیٹون لگائيں اس کے بعد کسی کپڑے سے اس کو اسپرٹ سے صاف کریں دھبہ خود بخود صاف ہو جاۓ گا

چھولوں اور دالوں کو جلدی ابالنے کا نسخہ

3

اگر آپ دالوں اور چھولوں کو بھگونا بھول گئی ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم آپ کو اس کو فوری طور پر ابالنے کا ٹوٹکا بتاتے ہیں ۔بغیر نمک ڈالے دالوں یا چھولوں کو پانی میں ابالیں اور ہر سات سے دس منٹ کے بعد اس پانی میں ایک کھانے کا چمچہ ٹھنڈا پانی ڈالتے جائیں دال کم وقت میں گل جاۓ گی ۔

بیکنگ کے دوران اگر انڈا استعمال نہ کرنا چاہیں تو کیا کریں

2

کافی لوگ بیکری آئٹم صرف اس لۓ استعمال نہیں کرتے کہ اس میں انڈا ہوتا ہے اب ان لوگوں کے لۓ خوشحبری ہے کہ وہ انڈے کی جگہ کیلے کا استعمال کر سکتے ہیں اور ایک کیلا دو انڈوں کے برابر ہوتا ہے

گلے کی خراش اور کھانسی سے نجات پائیں

1

موسم کی تبدیلی کے ساتھ گلے کی خراش کا تحفہ سب کو مل جاتا ہے اس سے نجات حاصل کرنے کا انتہائی آسان ٹوٹکا ہے کہ دودھ میں سبز الائچی پکا لیں اور پی لیں فوری افاقہ ہو گا ۔

اچھی بات کو پھیلانا صدقہ جاریہ ہے اس کو پھیلائیں تاکہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

To Top