حریم شاہ نیا چن چڑھانے کو تیار؛ رمضان میں کریں استغفار ٹک ٹاک گرل کیساتھ،حجابی ویڈیو وائرل

حریم شاہ رمضان ٹرانسمیشن

کبھی پارلیمنٹ ہاؤس، تو کبھی کسی وزیر کے ساتھ تو کبھی ٹیلوفونک کال۔۔ اور کبھی سوشل میڈیا پر بڑے بڑے سیاستدانوں سے دھمکیوں بھرا مذاق کرنے والی حریم شاہ آئے دن کوئی نہ کوئی چن چڑھاتی نظر آتی ہیں۔ مگر اس بار انہوں نے کچھ نیا کرنے کی ٹھانی ہے ۔

میڈیا حریم شاہ کو آسمان پر بٹھانے کو تیار

آہاں۔۔مگر اس بار انہوں نے چاند نہیں چڑھایا بلکہ اب شاید میڈیا والوں نے خود ان کو آسمان پر بٹھانے کا سوچ لیا ہے۔۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے ۔ جس میں وہ حجاب پہنے نظر آرہی ہیں جبکہ بیک گراونڈ میں موسیقی کے ساتھ دعائیہ کلام بھی چل رہا ہے۔ ہیں۔۔۔۔۔۔ یہ تو ہوگا!

توبہ استغفار۔۔۔۔حریم شاہ کے ساتھ

اپنی ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ایک پیغام بھی لکھا ہے کہ “اس رمضان سب کریں گے توبہ استغفار میرے ساتھ”۔ بڑے بڑے سیاستدانوں کو چکر دینے والی اور عوام کو اپنی باتوں سے چٹخارے دینے والی حریم شاہ کریں گی اب اللہ کی باتیں۔
ارررےےے واقعی۔۔ ایسا ہے کیا؟؟

رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی آفر؟؟

دو روز قبل حریم شاہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ملک کے ایک معروف ٹی وی چینل نے ان سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے لیے رابطہ کیا تھا ۔ حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں سوال بھی کِیا کہ کیا آپ مجھ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں؟ اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔
ٹک ٹاک گرل کی اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا تنقیدی مگر دلچسپ ردعمل دیکھنے میں آیا

یہ وقت بھی آنا تھا؟؟

اگر عامر لیاقت ۔۔۔۔!!

توبہ توبہ!!

To Top