ٹک ٹاک گرل کی ٹرمپ کیساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش،ٹرمپ شاکڈ،حریم شاہ راکڈ

حریم شاہ کی خواہش

کبھی ویڈیوز،کبھی بیان بازی،کبھی ٹوئٹ، ٹک ٹاک گرل ہار نہیں مانے گی۔ اب کے بھی کچھ ایسا کر دکھا یا کہ  امریکی صدر کو بھی کردیا حیران پریشان۔  جی ہاں۔۔ حریم شاہ نے کیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی ایک خواہش کا اظہار ۔۔ کیا ڈونلڈ  ٹرمپ  مان جائیں گے ان کی بات؟؟ ہمیں بھی ہے ان کے جواب کا انتظار۔۔

حریم کی خواہش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرنے کے ساتھ ان کے ساتھ ویڈیو بنانےکی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔(بس پاکستانیوں یہی کانفڈینس چاہیے)

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1246891357052043264

بس اتنا سا خواب ہے!!

حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا  ہے کہ”میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟”  (ٹرمپ بھیا بتادو  نا۔۔۔۔!!)

واضح رہے ٹک ٹاک گرل نے اس سے قبل اپنی ایک توئٹ میں چینل کا نام بتائے بغیرکہا تھا کہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی آفر ہوئی ہے۔ اس حولے سے انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس کے ساتھ  حریم شاہ نے پیغام لکھا تھا کہ “اس رمضان سب کریں گے توبہ استغفار میرے ساتھ”۔

 ڈونلڈ ٹرمپ سے خواہش کے اظہار کے بعد سوشل صارفین بھی ایکٹیو  ہو گئے ہیں اور حریم شاہ کی اس خواہش پردلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں

آؤچ!

ادیپ اینجل نامی صارف نے دلچسپ جف  کے ذریعے حریم شاہ کو رپلائی  دیتے ہوئے گڈ لک بھی کہا ہے

او ہاں !! رمضان ٹرانسمیشن بھی تو کرنی ہے!!

ایک صارف نے ان کو رمضان ٹرانسمیشن  کرنے کے حوالے سے یاد دہانی بھی کروائی  کہ آپ تو رمضان ٹرانسمیشن کرنے والی تھیں تو اب کیا ہوا؟

کیا۔۔۔ انکار کردیا؟؟؟

ایک صارف نے  حریم کی ٹوئٹ کے رپلائی میں  جف (gif)  کے ذریعے حرہیم کو ٹرمپ کا انکار ہی  پہنچا دیاہے

https://twitter.com/Moeezkh88899647/status/1246935608351653889

مزید پڑھیے: رمضان میں کریں استغفار ٹک ٹاک گرل کیساتھ،حجابی ویڈیو وائرل

 ہمیشہ تنقید کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے گزشتہ برس دفتر خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی  جس پر تنازع کھڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد  سے یہ سلسلہ اب تک تھما نہیں ہے ۔ کبھی سیاسی شخصیت اور کبھی کرکٹرز، ویڈیوکالز،اور کبھی سوشل میڈیا پر بڑے بڑے سیاستدانوں سے دھمکیوں بھرا مذاق کرنے والی حریم شاہ کی ٹوئٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔

 

To Top