فیشن شو میں معروف اداکارہ حریم فاروق کی سرخ لباس میں ایسی تصویر سامنے آگئی جس نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی

حریم فاروق کا شمار پاکستان شو بز انڈسٹری کی ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری اور اپنے انداز سے نئی نسل کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے اور شو بز کی کوئی بھی تقریب حریم فاروق کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ہے

حال ہی میں کراچی میں ہونے والے فیشن شو میں بھی حریم فاروق نے سرخ لباس پہن کر شرکت کیحریم فاروق کے ذاتی اکاونٹ سے شئیر ہونے والی اس تصویر میں حریم جس لباس میں ملبوس نظر آئیں اس کے ڈیزائنر کے بارے حریم نے کچھ نہیں بتایا کہ کون ہے؟

 

Red!

A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq) on

مگر اس تصویر کو دیکھنے والے حیرت کا شکار ہو گۓ کیوں کہ ان کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ حریم نے کیا پہنا ہے کیوں کہ اس لباس کو دیکھ کر یہ پتہ ہی نہیں چل رہا تھا کہ یہ میکسی ہے یا فراک یا پھر کچھ اور

حریم فاروق کی تصویر پر عوام کے مختلف تبصرے

اسی سبب کسی نے یہ کہہ ڈالا کہ یہ لباس شروع کہاں سے ہوتا ہے اور ختم کہاں ہوتا ہے ؟

تو کسی نے یہ کہہ ڈالا کہ یہ پردے کا کپڑا کیوں پہن کر آگئی ہیں

سرخ لباس کی مناسبت سے کچھ لوگوں کو وہ اس تحفے کی صورت میں نظر ائیں جس کو کسی اناڑی نے لپیٹا ہوتا ہے

کچھ کو لگا کہ حریم فاروق گھر کے بستر کاندھوں پر اٹھا کر لے آئی ہیں

اداکارہ  نے حالیہ دنوں میں وزن کم کیا ہے جس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ حریم فاروق نے ایکسرسائزز کی مدد سے وزن کم کیا ہے جس کے سبب ان کی شخصیت میں نسوانیت کے بجاۓ مردانہ پن کی جھلک نظر آنے لگی ہے جو دیکھنے والوں کو اچھی نہیں لگ رہی ہے

حریم فاروق لوگوں کی دلپسند اداکارہ ہے اور لوگ ان کو بہت چاہتے ہیں اسی سبب ان کی خواہش ہوتی ہے کہ حریم ہمیشہ خوبصورت نظر آئیں اور اس بھیڑ چال کا شکار نہ ہوں جو مختلف ڈیزائنر کے عجیب و غریب لباس پہن کر باقی اداکارائیں ہو رہی ہیں یہی سبب ہے کہ لوگوں نے اس تصویر پر حریم فاروق کو اتنی شدومد سے تنقید کا نشانہ بنایا

 

To Top