حمزہ علی عباسی عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی ایک بڑی مشکل میں گرفتار ہو گۓ

حمزہ علی عباسی کا شمار پاکستان کے نۓ دور کے ان پڑھے لکھے اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ وسیع سیاسی شعور کے حامل ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اداکاری کے میدان کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر نۓ پاکستان کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے

حال ہی میں حمزہ علی عباسی اپنی عید الاضحی میں آنے والی فلم پرواز ہے جنوں کی پروموشن میں بری طرح مصروف نظر آۓ اور خبروں کی زینت بھی بنے رہے ان کے لیۓ یہ اگست کا مہینہ دوہری خوشیاں لے کر آیا جن میں ایک  عمران خان کا بحیثیت وزير اعظم منتخب ہو جانا ہے اور دوسرا فلم پرواز ہے جنوں ریلیز سے قبل ہی شائقین فلم کے دلوں میں تیزی سے اپنی جگہ بناتی جا رہی ہے

مگر بد قسمتی سے اسی مصروف ترین شیڈول میں اچانک فلم کی پرموشن میں سے حمزہ علی عباسی کو تمام شائقین نے بری طرح محسوس کیا اور اس حوالے سے طرح طرح کی افواہوں نے جنم لینا شروع کر دیا

 

کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ حمزہ علی عباسی فلم کی ٹیم سے کسی اختلاف کے سبب ان کے ساتھ نظر نہیں آرہے ہیں مگر ان تمام افواہوں کو حمزہ علی عباسی کے ایک ٹوئٹ نے غلط ثابت کر دیا اس ٹوئٹ میں انہوں نے اپنی غیر حاضری کی وجہ اپنی شدید ترین علالت کو قرار دیا ہے

اس ٹوئٹ کے سامنے آتے ہی حمزہ علی عباسی ان کی صحت کے لیۓ دعا گو ہو گۓ ہیں اور اپنے کمنٹس میں سب نے ان کے روبصحت ہونے کی دعا کی ہے تاکہ جلد ازجلد نہ صرف وہ فلم کی پروموشن میں شرکت کر سکیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ نۓ پاکستان ی تعمیر میں اپنے قائد عمران خان کے ساتھ شامل ہو کر اپنا کردار ادا کر سکیں

 

#hamzaaliabbasi we wish you a speedy recovery! #parwaazhaijunoon ♥️

A post shared by Niche Lifestyle® (@nichelifestyle) on

حمزہ علی عباسی کے حوالے سے یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ وہ الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں اور اس بات کے خواہشمند ہیں کہ آنے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ان کو کسی نہ کسی سیٹ کا ٹکٹ دیں تاکہ وہ اسمبلی میں بھی جا کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ عمران خان کا ہاتھ بٹا سکیں اور نۓ پاکستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں

چند ہی دنوں میں عنقریب ان کی فلم بھی نمائش کے لیۓ پیش کر دی جاۓ گی جس میں انہوں نے ایک فائٹر پائلٹ کا کردار ادا کیا ہے ان کے چاہنے والے اس بات کے لیۓ پر امید ہیں کہ وہ ایک فائٹر کی طرح اپنی بیماری کو شکست دے کر ہم سب کے درمیان ہوں گے

To Top