حمزہ علی عباسی نے وزیر اعظم بنتے ہی کن افراد کو لائن میں کھڑا کر کے گولی مارنے کا عندیہ دے دیا

معروف اداکار ،میزبان اور تحریک انصاف کے سر گرم کارکن حمزہ علی عباسی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے کہ وہ اپنے انقلابی نظریات کے سبب نئی نسل کے نوجوانوں میں بہت پسندیدگی کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں حال ہی میں ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے بھی انہوں نے جس طرح سب کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کا دفاع کیا اس سے یہ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ الیکشن میں حصہ لے کر اسمبلی تک ضرور جائیں گے

مگر انہوں نے اس بات کا اعلان کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا کہ وہ الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہتے حال ہی میں ڈاٹ ڈاٹ کام کو ایک انٹرویو دیتے ہوۓ انہوں نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ اس بار پاکستانی عوام زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈال کر تبدیلی کی اس چلنے والی ہوا کا حصہ بنیں گے

ایک سوال کے جواب میں جس میں ان سے پوچھا گیا کہ اگر ان کو ایک دن کے لیۓ وزیر اعظم بنا دیا جاۓ تو ان کا پہلا قدم کیا ہو گا اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کا وزير اعظم بنتے ہی سب سے پہلے تمام کرپٹ لوگوں کو خصوصا کرپٹ قائدین کو ایک لائن میں کھڑا کر کے گولی مار دیں گے

اس کے علاوہ ان کا مذید یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے نوجوان ووٹ ڈالتے ہوۓ چھوٹے چھوٹے مسائل کو دیکھنے کے بجاۓ ملک کے بڑے مسائل کو پیش نظر رکھیں سڑکیں بنوانا گٹر کھلوانا بلدیاتی نمائندوں کا کام ہے جب کہ اسمبلی کے نمائندے کے چناؤ کے وقت وہ ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کریں

حمزہ علی عباسی پر ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے حوالے سے بھی شدید نوعیت کے الزامات لگاۓ ہیں جن کے مطابق ان کے عمران خان کے ساتھ ناجائز تعلقات ہین اس حوالے سے حمزہ علی عباسی نے ان تمام الزامات کی نہ صرف سخت ترین مزمت کی بلکہ ان کی تردید کرتے ہوۓ ریحام خان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے

To Top