جانئیے حادثات سے بچنے کے لیۓ چند مسنون دعائیں

میں اپنے آفس میں بیٹھی کاپیاں چیک کر رہی تھی کہ اچانک کلاس ون کا ایک بچہ آیا اور اس نے اندر آنے کی اجازت طلب کی ۔اندر آنے پر اس نے ڈرتے ڈرتے بتایا کہ اسے اور اس کے بھائی کو کل کی چھٹی چاہۓ۔ وہ پہلے ہی کافی چھٹیاں کر چکے تھے تبھی میں نے استفسار کیا کہ اب کیوں چاہۓ تو اس نے جواب دیا کہ کل میرے ابو کا چہلم ہے ۔ اس کے چہرے کی معصومیت اور آنکھوں کی نمی نے میرے دل کو بہت بھاری کو دیا ۔ جانئیے

پچھلے مہینے اس کے والد کی بائیک کا ایک ٹرالر سے حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں ان کا انتقال ہوگیا تھا اور بیوی اور تین بیٹے بے آسرا ہو گۓ ۔ ایسے کتنے ہی واقعات ہمارے اردگرد پھیلے ہوۓ ہیں، جہاں پر تھوڑی سی جلد بازی کے سبب اتنے بڑے نقصان ہو جاتے ہیں کہ جن کا خمیازہ پیچھے رہ جانے والوں کو بھگتنا پڑتا ہے ۔

6

آج کل ہماری سڑکیں اور ان پر بڑھتی ہوئی ٹریفک کے سبب ایسے حادثات میں بے انتہا اضافہ ہو گیا ہے۔ ان حادتات سے بچنے کے کچھ مجرب نسخے ہمارے پیارے نبی نے بتاۓ ہوۓ ہیں مگر جلد بازی کے سبب ہم ان کر فراموش کر بیٹھے ہیں ۔

صبح شام ہر قسم سے حادثہ سے بچنے کی دعا

7

اَللّٰہُمَّ اَنۡتَ رَبِّیۡ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنۡتَ عَلَیۡکَ تَوَکَّلۡتُ وَ اَنۡتَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡکَرِیۡمِ مَا شَآءَ اللہُ کَانَ وَمَا لَمۡ یَشَاۡ لَمۡ یَکُنۡ وَلَا حَوۡلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الۡعَلِیِّ الۡعَظِیۡمِ اَعۡلَمُ اَنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡ ءٍ قَدِیۡر ٌ وَّ اَنَّ اللہَ قَدۡ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیۡ ءٍ عِلۡمًا۔ اَللّٰہُمَّ اِنِّیۡ اَعُوۡذُبِکَ مِنۡ شَرِّ نَفۡسِیۡ وَ مِنۡ شَرِّ کُلِّ دَآبَّۃٍ اَنۡتَ اٰخِذٌ بِنَا صِیَتِھَا اِنَّ رَبِّیۡ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ۔

گھر سے نکلنے سے پہلے آیتہ الکرسی کا ورد

1

آیت الکرسی کا ورد تمام آفات و بلیات سے دور رکھتا ہے

سفر کا آغاز کرنے سے قبل سفر کی دعا ضرور پڑھنی چاہۓ

safar-ki-dua-in-arabic

یہ کچھ ایسے وظائف ہیں جن پر عمل کر کے ہم خود کو اور اپنے چاہنے والوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

To Top