گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی بمقابلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

دنیا کس طرف جا رہی ہے حیرت کے سوا کچھ اور محسوس نہیں ہو رہا ابھی دنیا معمر ترین امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے صدمے سے نکل نہیں پائی تھی کہ بادشاہ سلامت نے جناب سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ مقرر کر کے مقابلہ جیت لیا ۔ کیونکہ امریکی صدر اگر ستر بہاریں دیکھ چکے ہیں تو ہمارے گورنر صاحب بھی کوئی کم نہیں ایک کم اسی سال کی گرمی سردی برداشت کر چکے ہیں۔

ایک طرف تو ٹرمپ صاحب ہیں جو کہ اپنے معاشقوں اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور ہیں تو دوسری جانب جناب سعید الزماں صدیقی صاحب دیکھنے سننے کی عمر سے نکل چکے ہیں ۔ اب وہ نہ برا دیکھ سکتے ہیں نہ برا سوچ سکتے ہیں ۔ اسی لئے ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ گورنر صاحب ہر برائی سے دور رہیں گے ۔

befunky-collage-1

جس طرح ایک صدر ملک کا نگہبان اور سربراہ ہوتا ہے اسی طرح گورنر ایک صوبائی حکومت کا نگہبان ہوتا ہے ۔ ٹرمپ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ واقعی امریکی عوام کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیئے تھا ۔ ان کو ان تمام گناہوں کی سزا ٹرمپ کی صورت میں ملے گی جو انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ کيے جب کہ دوسری جانب ہمارے گورنر صاحب درحقیقت وفاق کی جانب سے ایک جزبہ خیر سگالی کا اظہار ہے ۔کیونکہ سندھ اور خصوصا کراچی کی اس  بدترین حالت کے باوجود وہاں کی صوبائی حکومت کچھ کرنے کو تو تیار نہیں لہزا وفاق نے ایک ایسا گورنر مقرر کیا ہے جو اور تو کچھ کر نہیں سکتا مگر کم از کم اللہ اللہ کر کے سندھ کے لۓ دعا تو کر ہی سکتا ہے

24

Source: ABC News

ڈونلڈ ٹرمپ جب بارک اوباما سے ملنے وائٹ ہاوس آۓ تو دیکھنے والی آنکھوں اور محسوس کرنے والے لوگوں نے بتایا کہ وہ کچھ بجھے بجھے تھے مگر انہوں نے اپنے پرانے حریف کا سامنا کافی حوصلے سے کیا مگر دوسری جانب سننے میں آیا ہے کہ گورنر سندھ صاحب کی طبیعت حلف لیتے ہی ناساز ہو گئی اور انہوں نے ڈیوٹی جوائن کرنے سے قبل ہی چھٹی کی درخواست دے  دی۔ کہنے والوں نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ گورنر کی سیٹ کا بھاری بھرکم حلف اٹھانے کے سبب ان کی ناف اتر گئی ہے۔

یہ تو آنے والا وقت ہی ثابت کرے گا کہ دونوں میں سے ذیادہ بہتر کون ہے، مگر ایک مفت مشورہ دینا چاہ رہی تھی کہ کیا ان لوگوں کو ہم جیسے جوان نظر نہیں آتے؟؟

عالمی ادارہ صحت؛کورونا کے باعث مرنے والوں کی تدفین کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری

To Top