گوگل نے عبد الستار ایدھی کی 89ویں سالگرہ کو انوکھے ڈھنگ سے یادگار بنادیا

فروری کی 28 تاریخ 1928  عبد الستار ایدھی کی یوم پیدائش ہے ۔ اسی عبدالستار ایدھی کی جس کے بارے میں پوری دنیا ان کی سماجی خدمات کی بدولت جانتی ہے ۔ وہی عبدالستار ایدھی جن کی سالگرہ کے موقعے پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لۓ گوگل نےڈوڈل بنا یا ۔ وہی عبدالستار ایدھی جن کے جنازے کو آرمی چیف نے فوجی اعزازکے ساتھ دفن کیا ۔

ہم کیسے بھول سکتے ہیں ان کی خدمات کو ، جنہوں نے پاکستان کے چپے چپے میں ایمبولنس سروس کو پھیلا دیا ۔ وہ چاہے سیہون بم دھماکہ ہو یا چترال میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں ، ہر جگہ سب سے پہلے زخمیوں اور لاشوں کو اٹھانے کے لۓ ایدھی کی ایمبولنس ہی سب سے پہلے پہنچتی ہیں ۔

1

آج ان کے سماجی خدمات کے اس ادارے کو سنبھالنے کے لۓ ان کے بیٹے فیصل ایدھی موجود ہیں ۔ انسانیت کی خدمت کا جو علم انہوں نے بلند کیا اس علم کو اٹھاۓ آج ان کا بیٹا موجود ہے مگر بدقسمتی سے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ والد کی وفات کے  بعد عطیوں میں بہت کمی واقع ہوئی ہے ۔جس کی وجہ سے انہیں اپنے والد کے مشن کو بڑھانے میں بہت دشواری کا سامنا ہے ۔

ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کی طرح کشکول لے کر نہیں نکل سکتے مگر اس بات کا احساس عوام کو خود کرنا پڑے گا کہ جن سماجی خدمات کے لۓ دنیا بھر عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے اس مشن کا خاتمہ ان کے مرنے کے ساتھ نہیں ہوا وہ اسی طرح جاری و ساری ہے ۔

5

مگر اس کے جاری رہنے کے لۓ عطیات کی ضرورت ہے ۔جو کہ کہیں اور سے نہیں آئیں گے بلکہ اس کا سب سے بڑا ذریعہ پاکستانی عوام ہی ہیں ۔

آج ایدھی صاحب کی سالگرہ منانے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم اس مشن کو آگے بڑھائیں جس کا آغاز عبدالستار ایدھی نے کیا تھا اور ایدھی فاونڈیشن کی مدد اپنے عطیات کے ذریعے کرتے رہیں تاکہ ایدھی فاونڈیشن کا کوئی بھی کام سرماۓ کی کمی کی وجہ سے نہ رک پاۓ ۔

To Top