گوگل کا نیا ڈوڈل؛ لیجنڈری اسکواش چیمپئن “ہاشم خان”کو زبردست خراج تحسین

گوگل کا ڈول

ملک کےلیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کو آج گوگل کی جانب سے ڈوڈل تبدیل کرکے شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا  ہے۔ 1951 سے لے کر 1956 تک لگاتار 6 بار ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ اسکواش کا سب سے پرانا اور مستند ٹورنامنٹ ہے جسے جیتنے کے بعد، ہاشم خان ایک ہیرو کی طرح وطن عزیز واپس  لوٹے تھے

ہاشم خان ڈوڈل

PSA World Tour

7 بار اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا

4 اپریل 1951 کو پاکستان کے لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان نے برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ انہیں7 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل رہا  جبکہ 1951 سے لے کر 1956 تک لگاتار 6 بار ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ۔1958 میں ایک بار پھر برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنےوالے ہاشم خان 1950 کی دہائی سے لے کر 1980 تک اسکواش کورٹس پر غالب رہے۔

مزید پڑھیے: کورونا کے حملے سے بچ جانے والے یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا

ہاشم خان ڈوڈل

Twitter

گوگل کا ڈوڈل ہاشم خان کے نام

دنیا بھر میں ہر اہم دن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کی خدمات کے اعتراف میں آج کا ڈوڈل ان کے نام سے منسوب کیا ہے کیونکہ آج کے دن انٹرنیشنل آئیکن ہاشم خان نے برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔  گوگل کی جانب سے پیش کیے گئے ڈوڈؒل میں ہاشم خان کی طرح کھلاڑی کو اسٹروک کھیلتے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے  ہاشم خان نے اپنے عمدہ کیرئیر کی وجہ سے امریکی اسکواش ہال آف فیم میں بھی جگہ بنائی جب کہ انہوں نے 7 برٹش اوپنز ،5 برطانوی پروفیشنل چیمپئن شپ ، 3 امریکی اوپنز ، اور 3 کینیڈین اوپنز جیتے تھے۔

To Top