بچوں کو ماں کے دودھ کے بجاۓ گدھی کا دودھ پلانا چاہیۓ معروف غزائی ماہر نے گدھی کے دودھ کے حیران کن فوائد بتا دیۓ

مارننگ شوز ویسے تو کئی وجوہات کی بنیاد پر اکثر لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں مگر بعض اوقات ان لائیو شوز میں ایسی صورتحال بھی پیدا ہو جاتی ہے کہ جس کو روکنا اس شوز کے میزبانوں اور دیگر عملے کے لیۓ نا ممکن ہو جاتا ہے

عام طور پر ان شوز کو دیکھنے والے ناظرین میں سب سے بڑی تعداد ان عورتوں کی ہوتی ہے جو بچوں کو اسکول اور شوہروں کو دفتر بھیجنے کے بعد چاۓ کا کپ لے کر ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان شوز میں کھانے پکانے ، میک اپ فیشن اور ٹوٹکے سب سے زیادہ دکھاۓ جاتے ہیں

معروف رانی آنٹی بھی جو کہ ایک غزائی ماہر ہیں وقتا فوقتا مختلف چینلز پر آکر خواتین کو نہ صرف مختلف ٹوٹکے بتا رہی ہوتی ہیں بلکہ ان کے بہت سارے مسائل کو اپنے مشوروں کی روشنی میں حل بھی کر رہی ہوتی ہیں اپنے حالیہ پروگرام میں ان کو ایک مارننگ شو میں دودھ کی اہمیت بیان کرنے کے لیۓ مدعو کیا گیا تھا

اب گدھے کے گوشت کے بعد پیش خدمت گدھی کا دودھ اب گدھا بریانی کے ساتھ کھائیں گدھی کے دودھ کی کھیر۔ دیکھیں کیسے یہ خاتون اپنی غلطی پر ڈٹ گئی ?

Posted by MAKE THEM SMILE on Sunday, June 3, 2018

رانی آنٹی نے جب دودھ کی اہمیت بیان کی تو ان کا کہنا تھا کہ دودھ انسانی غذا کا اہم ترین جز ہے انسان دودھ گاۓ بکری اور بھینس ہی سے حاصل کرتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ گدھی کا دودھ بھی انسان کے لیۓ بہت فائدہ مند ہوتا ہے

بظاہر دیکھنے میں یہ لگا کہ گدھی کا نام ان کے منہ سے غلطی سے نکل گیا مگر چونکہ لائیو شو تھا اس وجہ سے انہوں نے اپنی غلطی کو تسلیم کرنے کے بجاۓ اس پر ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا اور اس کے حق میں دلائل دینے شروع کر دیۓ

ان کے یہ دلائل انتہائی مضحکہ خیز تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جس بچے کا پیدائش کے وقت وزن کم ہو اس بچے کو اس کی مان کے دودھ کے بجاۓ گدھی کا دودھ پلانا چاہیۓ یہ دودھ مٹھاس میں بھی زیادہ ہوتا ہے اور بچے کی صحت کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے

رانی آنٹی کے اس بیان نے اس شو کے میزبانوں کو بھی مشکل میں مبتلا کر دیا ان کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ رانی آنٹی کو کس طرح سمجھائیں کہ وہ ایک غلط بات کر چکی ہیں

یاد رہے پاکستانی قوم اس سے قبل بھی گدھے کا گوشت کھانے کے چکر میں بدنام ہے اب گدھی کے دودھ کے استعمال نے بھی سوال اٹھا دیا ہے یاد رہے کہ اسلامی نقطہ نظر سے باربرداری کے لیۓ استعمال ہونے والے جانوروں کو کھانے اور ان کے دودھ کو استعمال کرنے کو مکروہ قرار دیا گیا ہے

To Top