کیا آپ جانتے ہیں کہ کن وجوہات کے سبب لڑکیاں عام لڑکوں کے بجاۓ فوج میں کام کرنے والے لڑکوں کے رشتوں کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں

شادی کسی بھی لڑکی کی زندگی کا وہ فیصلہ ہوتا ہے جس کا اثر آنے والے ہر پل پر پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ لڑکیاں اور ان کے والدین آنے والے رشتوں کے بارے میں فیصلے انتہائی سوچ بچار کے بعد کرتے ہیں ۔ عام طور پر آنے والے رشتوں کے بارے میں بہت چھان بین کی جاتی ہے لڑکے کے کردار اس کی ذرائع آمدنی ، اس کے بیک گراونڈ اس کی تعلیم غرض ہر ہر حوالے سے پوری تحقیق کی جاتی ہے مگر اگر یہی رشتہ فوج میں کام کرنے والے لڑکے کا ہو تو نہ صرف لڑکی فوری طور پر شادی کے لیۓ تیار ہو جاتی ہے بلکہ اس کے والدین بھی چھان پھٹک میں اتنا وقت نہیں لگاتے کہ مبادہ رشتہ کہیں ہاتھ سے نہ نکل جاۓ

لڑکیاں عام سویلین کے مقابلے میں فوجیوں کو کیوں ترجیح دیتی ہیں اس سوال کا جواب کچھ اہم نکات میں پوشیدہ ہے

فوجیوں کا یونیفارم

فوجیوں کا یونیفارم اپنے اندر ایک ایسی کشش رکھتا ہے جو کہ لڑکیوں کو مسحور کر دیتا ہے عام سی شخصیت والا انسان بھی اس یونیفارم میں بہت خاص اور پر کشش لگتا ہے اس کے اوپر لگے بیجز اور اس کا خاکی رنگ بظاہر بہت رف ٹف لگتا ہے مگر لڑکیاں اس یونیفارم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتی ہیں ۔ اس یونیفارم کی ایک خاص بات اور بھی ہوتی ہے کہ سویلین کے کسی بھی شعبے میں اس طرح کا یونیفارم نہیں ہوتا ۔

فوجی زندگی سہولیات اور ایڈونچر سے بھرپور ہوتی ہے

ہر لڑکی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ شادی کے بعد وہ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ خوب گھومے پھرے عیش کرے نئي نئي جگہوں کی سیر کرے اور یہ سب ایک سویلین کے ساتھ شادی کرنے کی صورت میں نہیں مل سکتا اسی وجہ سے لڑکیاں شادی کے لیۓ فوجیوں کو ترحیح دیتی ہیں کیوں کہ ان کی پوسٹنگ الگ الگ جگہ پر ہوتی رہتی ہے جس کی وجہ سے ان کو نئي نئي جگہیں دیکھنے کا موقع مل سکتا ہے

فوجی بہت چاک و چوبند اور اسمارٹ ہوتے ہیں

فوجی بننے کے لیۓ ایک مکمل ٹریںںگ کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے جس کے سبب فوجی عام طور پر بہت چاک و چوبند اور اسمارٹ ہوتے ہیں ان کی اسمارٹنس لڑکیوں کو نہ صرف اپنی طرف کھینچتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایسے کسی بندے کا ساتھ لڑکی کے لیۓ بھی فخر کا باعث ہوتا ہے

فوجی کی ترقی کے چانسز بہت زیادہ ہوتے ہیں

فوج دنیا بھر کا وہ واحد شعبہ ہے جہاں کا ڈسپلن مثالی ہے اور اس شعبے  میں ترقی کے امکانات دوسرے تمام شعبوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتے ہیں بلکہ اس شعے میں اس بات کا امکان بہت کم ہوتا ہے  کہ رشوت یا سفارش کے زور پر کوئی اور آپ سے آگے نکل سکتا ہے اس لیۓ لڑکیاں سوچتی ہیں کہ ایسے جیون ساتھی کا انتخاب کیا جاۓ جو مستقبل کو محفوظ کر سکے

اور سب سے آخری اور سب سے بڑی خوبی

فوجیوں کو حکم ماننے کی عادت ہوتی ہے

ہر لڑکی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس سے محبت کرنے والا لڑکا اس کی بات مانے اس کی باتوں پر عمل کرے اور اس کام کے لیۓ فوجیوں سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتا ہے کیوں کہ حکم کی تعمیل کرنا ان کی ڈیوٹی کا حصہ ہوتا ہے اس لیۓ اپنی اس ٹریںںگ کے سبب ان کو بیوی کا حکم ماننا بھی مشکل نہیں لگتا

To Top