متنازعہ فتوزں کا سلسلہ جاری: بیٹی کے ساتھ نکاح ، اب بہن کے ساتھ نکاح کا فتوی سامنے آگیا

بیٹی کے ساتھ نکاح

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات رکھنے والا مذہب ہے ۔اس میں زندگی کے ہر ہر شعبے میں رہنمائی کے لۓ قرآن و سنت میں ہدایات موجود ہیں ۔ اس کے بعد جن امور پر رہنمائی میں انسان کسی قسم کی دشواری محسوس کرتا ہے ۔تو اس کے لۓ وہ علما دین یا مفتیان کرام سے رجوع کرتا ہے جو کہ ان معاملات میں قرآن و سنت کی روشنی میں فتوی جاری کرتے ہیں ۔جس پر تمام مسلمان اپنے مسلک کے مطابق عمل کرتے ہیں ۔

مگر حال ہی میں مفتیان کرام کی جانب سے سامنے آنے والے کچھ فتوؤں نےایک عام مسلمان کو وسوسے میں ڈال دیا ہے۔ اور ہر ذی شعور انسان اس سوچ میں مبتلا ہو گیا کہ اس فتوی کو مانے یا نہیں

مسلمان باپ اپنی بیٹی سے شادی کر سکتاہے؟

بیٹی کے ساتھ نکاح کا فتوی

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مصر کی معتبر یونیورسٹی الاظہر کے مفتی مازین السرساوی کا کہنا ہے کہ ”مرد اپنی اس بیٹی سے شادی کر سکتا ہے جو شادی کے بغیر پیدا ہوئی ہو۔“ انہوں نے اپنے بیان میں امام شافی رحمتہ اللہ علیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ”شادی کے بغیر ناجائز طور پر پیدا ہونے والی بیٹی سرکاری طور پر اپنے باپ سے منسوب نہیں ہوتی لہٰذا اس سے شادی کی جا سکتی ہے۔“

”امام شافی رحمتہ اللہ علیہ کا یہ قول مشہور ہے کہ جو بیٹیاں شادی کے بغیر پیدا ہوں ان کے باپ ان سے شادی کر سکتے ہیں کیونکہ ناجائز طور پر پیدا ہونے والی بیٹی درحقیقت اس شخص کی بیٹی نہیں ہوتی۔وہ اپنے باپ کا نام استعمال نہیں کر سکتی چنانچہ شریعت میں بھی اور سرکاری سطح پر بھی یہ اس شخص کی بیٹی قرار نہیں پاتی۔“

ان کے اس فتوے پر دنیا بھر کے مسلمانوں اور علما کرام نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔

مسلمان ایک شادی اور چار سے زیادہ نکاح کر سکتا ہے

مفتی عبدالقوی

حال ہی میں مفتی عبدالقوی، مشیر فقہ شرعی عدالت، کا ایک فتویٰ سامنے آیا ہے۔ اس فتوے کے مطابق فی زمانہ کوئی بھی مسلمان چار شادیاں نہیں بلکہ ایک شادی اور چار نکاح کرے گا۔بقول  مفتی عبدالقوی اسلا م میں اس بات کی گنجائش موجود ہے کہ اگر کوئی مرد اور عورت چاہیں تو وہ دو گواہوں کی موجودگی میں نکاح کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے مفتی صاحب نے ٹی وی پروگرام میں بھی اس بات کو دہرایا کہ انسان شادی ایک ہی کرے اور نکاح اٹھارہ بھی کر سکتا ہے ۔

بہن کے ساتھ شادی جائز ہے

ایک عالم طالب الرحمن کی جانب سے یہ فتوی جاری کیا گیا ہے کہ مسلمان اپنی بہن کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے ان کا یہ فتوی سامنے آںے کے بعد علما نے اس پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا جس کو اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔

علامہ طالب الرحمن کے دیۓ جانے والے اس فتوی پر علما کرام نے نہ صرف غم و غصے کا اظہار کیا اور فتوی دینے والے علامہ کے لۓ انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کیا

To Top