فلم “تم ہی ہو” میں متھیرا کے ساتھ دانش تیمور کے بے باک مناظر نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا

اتفاقا فلم “تم ہی ہو” کا ٹریلر نظر سے گزرا تو  مجھے یاد آيا کہ  ہمارے بچپن میں ہمارے ابو ہمیں ڈرائیوان سینما لے جایا کرتے تھے جو کہ اس وقت موجودہ ملینیم شاپنگ مال کے قریب ہواکرتا تھا اور وہاں ہم نے قربانی ، کبھی الوداع نہ کہنا ، مٹھی بھر چاول ،نام میرا بدنام جیسی پاکستانی فلمیں اپنی فیملی کے ساتھ بار بار دیکھی تھیں ۔

ان فلموں کی سب سے بڑی خاصیت ان کا فیملی مووی ہونا ہوتا تھا ۔ پورا خاندان ایک ساتھ بیٹھ کر ان فلموں کو انجواۓ کرتا تھا ۔ اور پھر آہستہ آہستہ فلم انڈسٹری روبہ زوال ہوئی اور اس کا سبب کوئی اور نہیں بلکہ یہ فلمیں بنانے والے خود تھے ۔ کیوںکہ انہوں نے ایسی فلمیں تخلیق کرنی شروع کر دی تھیں جو کہ انسان فیملی کے ساتھ نہیں دیکھ سکتا تھا اس لۓ لوگوں نے اپنے خاندان کے ساتھ سینما آنا چھوڑ دیا ۔

ایک طویل عرصے کے بعد دوبارہ سے ہمارے سینما نے  لوگوں کی توجہ دوبارہ سے اپنی جانب مبذول کروانی شروع کی ہے ۔ فلم وار ، خدا کے لۓ ، مالک اور منٹو ایسی فلمیں آئی ہیں جن کو سنجیدہ حلقوں کی جانب سے کافی سراہا گیا ہے اور یہ امید پیدا ہو چلی ہے کہ شاید ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ سے کامیابی کی جانب گامزن ہو جاۓ ۔

مگر بدقسمتی سے فلمیں بنانے والا ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو آج بھی یہ ہی سمجھتا ہے کہ لوگ سینما صرف اور صرف ننگے جسم اور فحش حرکات ہی دیکھنے آتے ہیں ۔

اور اس بات کا اندازہ 14 اپریل 2017 کو ریلیز ہونے والی فلم تم ہی تو  ہو کے ٹریلر کو دیکھ کر ہوا ۔ جس میں مرکزی کردار متھیرا اور دانش تیمور ادا کر رہے ہیں ۔اور یہ فلم سنگیتا پروڈکشن کے بینر تلے بنی ہے ۔

متھیرا کے فحش اشاروں اور نامکمل لباس سے مزین  فلم تم ہی تو  ہو کے ٹریلر کو دیکھ کر ہی فلم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔متھیرا سے تو آئٹم سانگ کے نام پر کچھ بھی کرنے کی  توقع رکھی جا سکتی ہے مگر دانش تیمور سے تو فلم بینوں کی بہت ساری توقعات وابستہ ہیں ۔

اگر وہ اس قسم کے کردار ادا کریں گے تو پھر پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی کا دروازہ نہیں کھولا جا سکتا ۔

امید ہے کہ آئندہ کرداروں کے انتخاب کے دوران دانش تیمور کچھ اصول و ضوابط ضرور ملحوظ خاطررکھیں گے ۔اور سنگیتا جن کی خدمات اس فلم انڈسٹری کے لۓ بے تحاشا ہیں ان کے شائقین آج بھی ان کے کام کو نہیں بھول پاۓ وہ موجودہ دور کی اداکاراوں سے بھی اپنی ڈائریکشن میں اداکاری کروائیں گی عریانی نہیں۔

کرونا وائرس ،موذی مرض سے چھٹکارا اور اسلام میں طہارت کی اہمیت

To Top