فلم پرچی کی ٹیم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس کیا مطالبات لے کر پہنچ گئی

اے آر وائی کے بینرتلے بننے والی فلم جس کی نمائش پانچ جنوری کو پاکستان میں متوقع ہے اس کی ٹیم آج کل اس کی تشہیر میں مصروف ہے۔تشہیر کے روائتی طریقوں کے ساتھ ساتھ اس دفعہ اس فلم کی ٹیم نے ایک نیا طریقہ اختیار کیا جس کو سوشل میڈیا پر بہت مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ۔

[adinserterblock=”15″]

اس دفعہ اپنی فلم کی پروموشن کے لیۓ فلم پرچی کی ٹیم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس جا پہنچی اور ان کو تحفے کے طور پر فلم پرچی کی ٹی شرٹ بھی دی ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعظم یہ ٹی شرٹ پہن کر کہا ں جاتے ہیں ۔بہر حال ان کی اس ملاقات کے سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہو رہے ہیں ۔اور اسی بات کے خواہشمند فلم پرچی کے تمام ممبران بھی ہیں ۔

فلم پرچی کی نمایاں کاسٹ میں مرکزی کردار علی رحمان خان اور حریم فاروق نبھا رہے ہیں جبکہ معاون اداکاروں میں شفقت چیمہ ، احمد علی اکبر ، فائزہ سلیم ، شفقت خان اور عثمان مختار شامل ہیں۔۔

پاکستان کے وویر اعظم کی جانب سے فلم پرچی کی کامیابی کے لیۓ ان کو نیک خواہشات سے نوازا گیا اس موقعے پر ٹیم کے تمام افراد موججود تھے اور انہوں نے بہت خوشگوار ماحول میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ تصویریں بنوائیں ۔

 

یاد رہے اس سے قبل بھی اے آر وائی کے بینر تلے بننے والی فلموں نے اچھا بزنس کیا ہے ۔اداکارہ حریم فاروق کی بڑی اسکرین کی یہ پہلی فلم ہے اور اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کا گانا بلوہاۓ  ہر ایک کی زبان پر  ذدعام ہو چکا ہے ۔اس گانے کی مقبولیت کے سبب آج کل شادی بیاہ کی ہر تقریب میں یہ گانا لازمی آئٹم نمبر کے طور پر شامل ہوتا جارہا ہے ۔

فلم کی کہانی حریم فاروق کے گرد گھومتی ہے ۔جس نے اس فلم میں ایک گینگسٹر لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ اپنے دوست کو مشکل سے نکالنے کے لیۓ نکلتی ہے اور راستے کی مشکلا ت کا سامنا کرتی ہے ۔ پانچ جنوری کو ریلیز ہونے والی اس فلم سے اب تو پرچی کی ٹیم کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی نیک خواہشات منسلک ہو گئی ہیں ۔

جب کہ دوسری جانب سوشل میڈیا کے صارفین نے فلم پرچی کی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ اور ان کو پرچی وزیر اعظم اور دوسرے ناموں سے پکارا ہے ۔ سوشل میڈیا پر کیے جانے والے یہ تبصرے بھی فلم پرچی کی شہرت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اس قسم کے تنازعات کے ساتھ فلم پرچی باکس آفس پر کیسا بزنس کرتی ہے

To Top