فلم پدماوتی میں ایسا کیا دکھا دیا گیا کہ ہندؤں کے ساتھ ساتھ مسلمان بھی احتجاج پر مجبور

مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم پدماوتی اپنے تنازعات کے سبب بننے کے آغاز ہی سے خبروں کی زینت بن رہی ہے ۔ ہندوستان کے اندر پدماوتی کی نمائش روکنےکےلیۓ ہندو شدت پسندوں کی جانب سے مطالبات سامنے آتے رہے ۔

ان مطالبات کی بنیاد پر اس فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی نے فلم میں ہر ممکن تبدیلی کر کے شدت پسند ہندؤں کو مطمئین  کرنے کی کوشش کی اور آخر کار گزشتہ مہینے اس فلم کو ریلیز کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔

https://www.youtube.com/watch?v=8YaF2m7hCx0

ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اس فلم کی ریلیز کی اجازت جاری کر دی گئی فلم کی کہانی مسلمان بادشاہ علاوالدین خلجی ، ریاست چتوڑ گڑھ کی رانی پدماوتی اور اس کے راجپوت شوہر مہاراجہ مہاراول رتن سنگھ کے گرد گھومتی ہے ۔

اس فلم کی کہانی جائسی نامی ایک شاعر کی کہانی پر مشتمل ہے جس میں علاوالدین خلجی اور ہندو رانی کے درمیان معاشقے کو بیان کیا گیا ہے ۔ اس فلم کی ڈرامائی تشکیل کے دوران ہندو راجپوتوں کو جس انداز میں پیش کیا گیا ہے اس کا مقصد صرف اور صرف ہندؤں کو خوش رکھنا تھا ۔

مگر معاملہ اگر یہیں تک رہتا تو اتنی بڑي بات نہ تھی مگر اس میں جس طرح مسلمان بادشاہ علاولدین کی کردار کشی کی گئی وہ بہت ہی قابل مزمت ہے ۔ مگر اس معاملے کا سب سے شرمناک پہلو یہ ہے  فلم پدماوتی کی پاکستان حکومت نے نہ صرف نمائش کی اجازت دی بلکہ انہوں نے علاوالدین خلجی کی کردار کشی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بھی آواز نہیں اٹھائی ۔

فلم پدماوتی  کے اندر علاوالدین خلجی کو ایک وحشی اور جاہل انسان کی صورت میں پیش کیا گیا ۔جس نے اپنے اقتدار کے حصول کے لیۓ نہ صرف اپنے چچا کا قتل کیا بلکہ اس کو ایک ہم جنس پرست اور شہوت کا طلب گار دکھایا گیا ۔

جس کی ہندوستان پر حملوں کا واحد سبب رانی پدماوتی کا عشق ہوتا ہے ۔اور رانی کے حصول کے لیۓ وہ تمام اخلاقی اور سفارتی قیود سے بے بہرہ ہو کر جنونی ہو جاتا ہے ۔ جب کہ اگر تاریخی طور پر اگر دیکھا جاۓ تو علاولدین خلجی کا شمار ہندوستان کے ان حکمرانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہندوستان کے عام لوگوں کو بھی اقتدار میں شامل کیا ۔

اب مسلمانوں کی جانب سے بھی یہ مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ پاکستان میں بھی فلم پدماوتی کی نمائش پر پابندی لگائی جاۓ مگر اس موقعے پر پاکستانی حکومت کی بے حسی باعث شرمندگی ہے ۔اس فلم کے ذریعے تاریخ کو مسنح کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی حکومت عوام کے اس مطالبے پر کوئی ایکشن لیتی ہے یا سینما پر تاریخ کو مسنح کرنے کا یہ سلسلہ جاری رکھتی ہے

To Top