اداکار اور ہدایتکار شان کی فلم ارتھ کے ٹریلر نے بالی وڈ والوں کو بھی تعریف پر مجبور کر دیا

اداکار و ہدایت کار شان کی فلم ارتھ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔یہ فلم مہیش بٹ کی بالی وڈ فلم ارتھ کے سیکوئیل میں بنائی گئی ہے ۔اس فلم کے نمایاں اداکاروں میں شان ،محب مرزا،عمیمہ ملک اور عظمی شامل ہیں ۔ فلم کا ڈھائی منٹ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے ۔جس نے دیکھنے والوں کو نہ صرف ششدر کر دیا ہے ۔بلکہ اس نے ان کے سینما جا کر فلم دیکھنے کے اشتیاق کو اور بڑھا دیا ۔

&

فلم کی کہانی اپنی منزل کی تلاش میں محو سفر لوگوں کی کہانی ہے ۔جو اپنی اپنی منزل کی جانب رواں ہوتے ہیں اور ان کا آپس میں ٹکراؤ ایک جزباتی کیفیت پیدا کر دیتا ہے ۔ٹوٹتے جڑتے رشتوں کی کہانی جس کو ہدایت کار نے انتہائی خوبصورتی سے فلمایا ہے ۔فلم ارتھ کے ٹریلر سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کے اندر رومانس ، تھرل ، جزبات سب کچھ موجود ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ فلم کے پس منظر میں چلنے والی موسیقی اور فلم ارتھ کے ساونڈ ٹریک جن کی جھلک اس کے ٹریلر میں سنائی دی جاتی رہی انتہائی منفرد اور خوبصورت ہیں ۔جن کا تاثر سننےوالے کے ذہنوں پر دیر تک رہتا ہے ۔ محتصرا یہ کہنا پڑے گا کہ فلم ارتھ کے ٹریلر میں ہر ہر شعبے کی کامیابی واضح طور پر نظر آرہی ہے ۔

 

جدید حالات میں فلمائی گئی فلم ارتھ کی کہانی اور کردار مہیش بھٹ کی فلم ارتھ ہی سے ماخوذ ہیں ۔مگر ان کو اتنے بہترین انداز میں دوبارہ سے پیش کیا گیا ہے کہ اس کو دیکھ کر ہدايت کار و فلمساز مہیش بھٹ بھی شان کی تعریف کیۓ بنا نہ رہ سکے ۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے نہ صرف فلم کے ٹریلر کی تعریف کی ہے اس کے ساتھ ساتھ شان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے کہ شان کے سبب ان کو ماضی کی فلم ارتھ کی یاد دوبارہ سے آگئی ۔

فلم کی ریلیز اکیس دسمبر کو متوقع ہے ۔مگر اب اس فلم کا انتظار دسمبر تک کرنا بہت مشکل لگ رہا ہے ۔ فلم ارتھ کے اس متاثر کن ٹریلر نے شان کی فلم سے توقعات مذید بڑھا دی ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ شان ماضی کی طرح کامیاب فلموں کی روایت برقرار رکھ پاتے ہیں یا نہیں ۔ سب کو انتظار اب 21 دسمبر کا ہے ۔

To Top