مشہور اداکار فیروز خان مہندی پر اپنی ہونے والی بیوی کے ساتھ کیا کر رہے تھے؟ تصاویر منظر عام پر آگئیں

پاکستان شو بز سے منسلک لوگ اب شادیاں بھی ایسی ہی کرتے ہیں کہ جن کا چرچا کافی دن تک میڈیا کی زينت بنا رہتا ہے اس سلسلے کا آغاز پاکستان میں فرحان سعید اور عروہ حسین کی شادی سے ہوااور اس کے بعد اداکاروں کی ہونے والی شادیاں صرف ان تک محدود نہ رہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہر گھر تک جاپہنچیں ۔

حالیہ دنوں میں مشہور اداکار فیروز خان کی شادی کی تقریبات نے بھی سوشل میڈیا کو اپنے گھیرے میں لیا ہوا ہے مشہور اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی ہونے کے باوجود فیروز خان کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ اس نے اپنی محنت اور صلاحیتوں سے اپنی بہن کا نام استعمال کرنے کے بجاۓ اپنی ایک شناخت بنائی ہے ۔

فیروز خان کی شادی کے بارے میں تمام شائقین پر امید تھے کہ ان کی ساتھی اداکارہ سجل علی کے نام ہی یہ قرعہ نکلے گا مگر جب ان کی شادی کی خبر سامنے آئی تو اس کے ساتھ اس خبر نے بھی سب کو حیرت میں ڈال دیا کہ ان کی شریک حیات سجل علی نہیں ہیں بلکہ ان کا تعلق شو بز سے قطعی طور پر نہیں ہے ۔

گزشتہ دن فیروز خان کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف شخصیات کی شرکت نے چار چاند لگا دیۓ ۔ اس موقعے پر شو بز کے لوگوں نے اس تقریب میں نہ صرف شرکت کی بلکہ شادی کی رسومات اور ڈانسز میں جس طرح شرکت کی اس نے اس تقریب کو یاد گار بنا دیا

 

معروف ابھرتی ہوئی اداکارہ نے باجی راؤ مستانی کے گانے کہتے ہیں دیوانی مستانی ہو گئی میں جب اپنے انداز کے جلوۓ دکھاۓ تو دیکھنے والے اس کو دیکھتے ہی رہ گۓ

 

مہندی کی اس تقریب میں اداکارہ حمیمہ ملک کا اپنی ہونے والی بھابھی کے لیۓ پیار کا انداز سب کو یہ یاد دلاۓ بنا نہ رہ سکا کہ ایک بہن کے لیۓ اس کے بھائی کی شادی کا موقع کتنا خاص اور حسین پل ہوتا ہے

 

فیروز خان کی مہندی کو  ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے بھی اپنے ڈانس سے رونق بخشی

 

This is so cute ?? MashaAllah ♥ #ferozekhan #wedding #parhlo #pakistancelebrities

A post shared by Parhlo (@parhlo.official) on

شرمائی للجائی سی نئی نویلی دلہن جب فیروز خان کے ساتھ ڈانسنگ فلور پر آئی تو اس کے فیروز خان کے ساتھ ڈانس پر سبھی جھوم اٹھے

 

دعا ملک نے بھی مہندی کی اس تقریب میں اپنی بہن ہونے کا حق اپنے شوہر کے ساتھ انتہائی رومانوی گانے پر ڈانس کر کے ادا کیا جس کو دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا

 

#HumaimaMalik dancing at #ferozekhan #dholki #ferozedaveyah @humaimamalick

A post shared by MovieShoovy® (@movieshoovy) on

اس کے بعد جب سری دیوی کے گانوں کی میڈلے پر جب حمیمہ ملک نے سماں باندھا تو اس کے بعد ستاروں میں روشنی نہ رہی

 

#ferozekhan #alibaig #alibaigphotography

A post shared by A L I B A I G (@alibaig39) on

اور اس طرح ستاروں کی اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کی چکا چوند سے بھرپور یہ تقریب اپنے اختتام تک پہنچی جو کہ برسوں تک لوگوں کو نہ صرف یاد رہے گی بلکہ اس کی گونج دنوں تک سنائی دیتی رہے گی

یاد رہے یہ تو فیروز خان کی شادی کا صرف آغاز ہے پکچر ابھی باقی ہے ابھی بارات اور ولیمے کی تقریبات کا انعقاد باقی ہے شائقین ان تقریبات کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ اپنے من پسند اداکاروں کے مذید جلوۓ دیکھ سکیں

To Top