فواد خان کی صدف سے شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا تھی؟

دنیا کے دس حسین ترین مردوں کی فہرست میں شامل فواد خان جس کی نشیلی آنکھیں اور خوبصورت خدوحال اسے ہم عصر اداکاروں میں ممتاز کرتی ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ اس کی اداکاری سب کے دلوں میں اس کی جگہ بنانے کے لۓ کافی ہے ۔

ڈرامہ ہمسفر ہو یا زندگی گلزار ہے یا داستان جس پل اس کی جھلک اسکرین پر نظر آتی ہے ہر دیکھنے والے کی دھڑکنیں خود بخود تیز ہو جاتی ہیں  ۔ اس بات سے قطع نظر کہ یہ ڈرامے ہم کتنی بار دیکھ چکے ہیں اس کے باوجود ہر بار فواد خان پہلے سے زیادہ حسین اور متاثر کن ہوتے ہیں ۔

اس بات سے بہت کم لوگ واقف ہوں گے کہ سب کے دلوں کی دھڑکن فواد خان بھی کسی کے عشق میں اس طرح مبتلا ہیں کہ وہ اس کے لۓ کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے ہیں ۔ فواد خان کی لو اسٹوری کو پریوں کی کہانی کہا جاۓ تو کچھ غلط نہ ہو گا ۔

فواد خان اپنی عمر کے ابتدائی دور میں جب وہ صرف سترہ سال کے تھے کیوپڈ کے تیر کا شکار ہوۓ ۔ وہ اس وقت لاہور گرامر اسکول کے لڑکوں کی برانچ میں زیر تعلیم تھے جہاں انہیں اپنے ہی اسکول کی لڑکیوں کی برانچ میں زیر تعلیم سولہ سالہ صدف سے محبت ہو گئی ۔

یہ ایک یک طرفہ محبت تھی اور فواد نہیں جانتے تھے کہ اپنے دل کی بات کس طرح صدف تک پہنچائیں ۔اسی اثنا میں فواد کا ایکسیڈنٹ ہوا اور جس سے اس کے پنکریاز پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ ذیابطیس میں مبتلا ہو گۓ ۔اس موقع پر فواد خان کو ان کے دوستو ں نے بتایا کہ صدف ان کا پوچھ رہی تھی ،جس سے ان کو حوصلہ ہوا کہ معاملہ یک طرفہ نہیں ہے ۔

پھر اس کے بعد ان دونوں کے درمیان انٹر نیٹ کے ذریعے چیٹنگ کا آغاز ہوا جو ان کی محبت کو بڑھاتا گیا ۔کالج کے دنوں میں فواد خان کا ذیادہ وقت اپنے کالج کے بجاۓ صدف کے کالج کے سامنے گزرتا جس سے فواد کی پڑھائی بھی متاثر ہوئی ۔

صدف کے والدین ایک قدامت پسند گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ۔انہیں اپنی بیٹی کے لۓ ایسا رشتہ ناقابل قبول تھا جو کہ موسیقی کے ایک بینڈ کا گلوکار ہو ان کو راضی کرنے کے لۓ فواد نے باقاعدہ نوکری کی ۔فواد کی لگن کو دیکھتے ہوۓ آخر کار انہیں اس رشتے کو قبول کرنا پڑا اور اپنی بیٹی کا ہاتھ فواد کے ہاتھ میں دینا پڑا ۔

آج جب کہ اس خوبصورت جوڑے کی شادی کو چودہ سال گزر چکے ہیں اور اللہ نے ان دونوں کو ایک بیٹے اور ایک بیٹی سے نوازا ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی محبت پہلے سے ذیادہ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے ۔

ہمیں امید ہے کہ فواد خان اور انکی اہلیہ یونہی ساتھ رہتے ہوئے ہر خوشی منائیں گے۔

To Top