!ورسٹائل اداکار فواد خان اور اسٹائلش گرل صنم سعید نے ایک ہونے کا ارادہ کرلیا

مداحوں کی پسندیدہ شاندار  جوڑی فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ساتھ ہوں گے جلوہ گر لیکن بڑے پردے پر

 کیا آپ کو بھی ہے اپنی پسندیدہ جوڑی کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار تو دل تھام لیجیے۔ کیوں کہ اب  مشہور و معروف  ورسٹائل اداکار  فواد خان   اور اسٹائلش اداکارہ صنم سعید پھر ایک ساتھ مداحوں کا دل دھڑکانے ایک ساتھ منظر عام  آئیں گے۔۔ لیکن اس بار یہ سپر ہٹ جوڑی سلور اسکرین پر اپنی اداری کی دھاک بٹھائے گی۔

فواد  خان  اور صنم سعید 

The Express Tribune

“زندگی گلزار ہے ” فواد  خان  اور صنم سعید  کے ساتھ

ڈراما سیریل “زندگی گلزار ہے “کا پاپولر جوڑا اب  مشہور و معروف ہدایت کار حسیب حسن کی فلم “آن  “میں جلوہ گر ہوگا۔مشہور جوڑی کیساتھ فلم میں خوبصورت  اداکارہ زارا نور عباس بھی   منفرد انداز میں اپنی دلکش اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کا دل دھڑکائیں گی۔ حسیب حسن کی ہدایت کاری میں بننے والی  فلم “آن “مزاح ، رومانس  اور جذبات کا  ایک مکمل پیکیج ہے  جبکہ اس فلم کی کہانی  مشہور ومعروف مصنفہ عمیرہ احمد نے لکھی ہے ۔ ہدایت کار حسیب حسن نے اپنی فلم آن کو ماسٹر پیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ ان کی اپنی بلاک بسٹر فلم “پرواز ہے جنون” کا بھی ریکارڈ توڑ تے ہوئے مداحوں کا دل جیت لے گی ۔

عمیرہ احمد کا ایک اور شاہکار

اس سے قبل مقبول ترین ڈراماسیریل الف بھی عمیرہ احمد کے قلم کا ہی شاہکار  ہے اور   یہ ڈراما بھی حسیب حسن کی شاندار ڈائریکشن میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے ۔ اداکاری ہو یا سنگنگ یو ں تو صنم سعید اور فواد خان نےہر جگہ  ہمیشہ اپنا لوہا منوایا ہے  لیکن اب با کمال اور باصلاحیت رائٹرعمیرہ احمد  اور حسیب حسن  کی  زبردست ہدایت کاری   میں پاکستان کی مشہور جوڑی فلم آن میں کیا کمال دکھاتی ہے یہ تو وقت  ہی بتائے گا مگر  عوام کو امید ہے کہ یہ جوڑی ایک بار پھر اپنا ڈنکا بجائے گی۔

فواد  خان  اور صنم سعید 

Daily Times

مزید پڑھیں : فواد خان کی صدف سے شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا تھی؟

واضح رہے دوہزار بارہ میں ملک بھر میں دھوم مچانے والا ڈراما سیریل ’زندگی گلزار ہے‘بھی مصنفہ عمیرہ احمد  کی ہی تحریر تھا  جبکہ معروف جوڑی فواد  خان  اور صنم سعید پہلی بار ایک ساتھ اسی  ڈرامے میں جلوہ گر ہوئے تھے ۔  اس ڈرامے کے بعد دونوں ایک ساتھ کسی پروجیکٹ  میں ساتھ دکھائی نہیں دیئے گئے ۔ اسی وجہ سے مداح  پرجوش ہیں اور فلم کی ریلیز کا بے صبری کا انتظار کر رہے ہیں۔

To Top