فواد خان اور ان کی بیگم کے درمیان کیا چیز ایسی ہے جو ان کی بیگم کو شرمندگی سے دوچار کر ڈالتی ہے

پاکستان شو بز کے موجودہ دور کے چاکلیٹی ہیروفواد خان جو اج بھی بہت ساری لڑکیوں کی دلوں کی دھڑکن ہیں جن کو صرف پاکستان اور ہندوستان والے ہی نہیں بلکہ پورے ایشیا والے پر کشش ترین مرد کے نام سے پہچانتی ہے یا اسمارٹ ترین شخص اپنا دل اپنی زندگی کے آغاز ہی میں اپنی ایک کلاس فیلو صدف کے سامنے ہار بیٹھے تھے جو اب ان کے دو بچوں کی ماں اور شریک حیات بھی ہیں

معروف فیشن ڈیزائنراور فواد خان کی بیوی  صدف خان کی برائیڈل  ڈریسز کی نمائش کا اہتمام کراچی کے ایک ہوٹل میں کیا گیا تھا جہاں ہمیشہ کی طرح ان کی مورل سپورٹ کے لیۓ ان کے شوہر فواد خان بھی موجود تھے اس موقعے پر فواد خان اپنی متاثر کن شخصیت کی وجہ سے سب کی نظروں کا محور رہے

اس موقعے پر لی گئی فواد خان اور صدف خان کی تصاویر جب سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سےگزریں تو ان کے تبصرے کم از کم صدف کے لیۓ بہت حوصلہ افزا نہ تھے عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ عورت کو شادی کے وقت مرد سے عمر میں کم ہونا چاہیۓ کیوں کہ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ عورت مرد کے مقابلے میں جلد ڈھل جاتی ہے

 

ایسا ہی کچھ صدف کے معاملے میں بھی ہوا حالیہ تصویر میں صدف فواد کے مقابلے میں کافی بڑی عمر کی نظر آرہی ہین جس کو سب دیکھنے والوں نے نہ صرف محسوس کیا ہے بلکہ اس پر تبصرہ بھی کیا ہے

لوگوں کے مطابق صدف بوڑھی ہو گئی ہیں اور وہ فواد خان کے ساتھ سوٹ نہیں کر رہی ہیں

بعض لوگوں کے مطابق وہ فواد خان کی بیوی کے بجاۓ اس کی ماں لگ رہی ہیں

اس موقعے پر کچھ لوگوں نے صدف کے فواد خان کے مقابلے میں بڑی عمر کے دکھنے کی وجہ بتاتے ہوۓ کہا کہ صدف پوری فیملی کو چلا رہی ہے بچے پیدا کر رہی ہے جب کہ فواد خان صرف شو بز میں ہے جہاں پر دن بدن اپنی اسمارٹنس اور خوابصورتی کو بڑھانے کے لیۓ کچھ نہ کچھ کر رہا ہے تو اس موقعے پر صدف پر تنقید بے معنی ہے

لوگ اس جوڑے کے بارے میں کچھ بھی کہتےرہیں مگر حقیقی معنوں میں یہ دونوں وہ لو برڈ ہیں جو آج بھی ایک دوسرے کے دیوانے ہیں اللہ ان کی محبتوں کو سلامت رکھے

 

 

To Top